نئی دہلی (صداۓوقت)۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
انڈین نیشنل کانگریس نے فیصلہ کیا ہے کہ اگلے ایک مہینے تک پارٹی اپنے ترجمانوں کو ٹی وی چینلوں کے مباحثوں میں نہیں بھیجے گی۔ یہ اطلاع کانگریس کے جیف ترجمان رندیپ سنگھ سرجےوالا نے ٹویٹ کر دی۔ انہوں نے ٹویٹ کیا کہ کانگریس نے فیصلہ کیا ہے کہ اگلے ایک مہینے تک کے لئے ترجمان ٹی وی چینلوں پر نہیں بھیجے جائیں گے۔ تمام میڈیا چینلوں / ایڈیٹرز سے درخواست ہے کہ وہ کانگریس کے ترجمانوں کو اپنے ٹی وی مباحثوں میں نہ بلائیں۔
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ابھی ہار ہوئی ہے ، ایسے میں ٹی وی مباحثوں میں جا کر فوراًمودی حکومت کی مخالفت کرنا عوام کو پسند نہیں آئے گا۔ مانا جا رہا ہے کہ کانگریس قیادت کو لے کر جاری بحران کے مدنظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے