Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, May 30, 2019

قاری شوکت علی کی اہلیہ کے انتقال پر جمیتہ علماء ہند کا اظہار تعزیت۔


نئی دہلی٣٠/مئی (صداۓقت)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا قاری محمد عثمان منصورپوری اور جنرل سکریٹر ی مولانامحمود مدنی نے مولانا قاری شوکت علی مہتمم جامعہ اعزازالعلوم ویٹ،غازی آباد ورکن مجلس عاملہ جمعیۃ علماء ہند کی اہلیہ محترمہ(آمنہ خاتون) کے سانحہ ارتحال پرگہرے رنج و قلق کا اظہار کیا ہے۔مرحومہ صوم وصلٰوۃ کی پابند اور دیندار گھریلو خاتون تھی۔ رمضا ن المبارک میں وہ اعتکاف میں تھیں کہ اچانک طبیعت بگڑ گئی اور پھر مختصر علالت کے بعد داعی اجل کو لبیک کہا۔ ان کے صاحبزادے مولانا اسجد قاسمی نے بتایا کہ ان کی والدہ گھر پر رہتے ہوئے نوعمر لڑکیوں اور خواتین کے اصلاح حال پر خاص توجہ دیتی اور ان کو قرآن کی تعلیم سے آراستہ کرتی۔ انھوں نے ہزاروں خواتین کو قرآن کی تعلیم سے مالا مال کیا، وہ خود بھی صاحبۃ القرآن تھی۔

صدرجمعیۃ علماء ہند نے مولانا قاری شوکت علی اور مرحومہ کے دیگر لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہوئے جماعتی احباب سے ایصال ثواب کی گزارش کی ہے، نیز دعاء کی ہے کہ اللہ رب العزت مرحومہ کی مغفرت فرمائے اور ان کو جنت الفردوسں میں درجات علیا سے نوازے۔