Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, May 26, 2019

مختصر اہم خبریں۔

مختصر اہم خبریں / صدائے وقت۔
27/05/2019
. . . .  . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
٣٠مٸ کو دوسری بار مودی لیں گے وزیر اعظم عہدے کا حلف
30 مٸ بروز جمعرات کو شام 7 بجے صدارتی محل میں منعقد ہونے والی تقریب میں صدر جمہوریہ رام ناتھ کوند نریندر مودی کو وزیر اعظم عہدے کا حلف دلاٸیں گے اور ساتھ ہی ان کے کابینی رفقاء کو عہدہ اور رازداری کا حلف دلاٸیں گے
----------------------------------------
محمود مدنی نے وزیر اعظم کو مبارکبادپیش کیا
جمعیة کے جنرل سکریٹری مولانا محمود مدنی نے ہندوستان کے وزیر اعظم کو ایک خط لکھ کر دوسری انتخابی جیت پر  مبارکباد پیش کی ، اور امید ظاہر کہ وہ اقلیتوں کی تعلیم ، صحت اور روزگار کے لۓ توجہ دیں گے
----------------------------------------
انتخابی ضابطہ اخلاق ہٹایا گیا
سترھویں لوک سھا اور چار ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کے نتاٸج کے اعلان کے بعد انتخابات سے قبل نافذ انتخابی ضابطہ اخلاق ہٹا لیا گیا ہے
----------------------------------------
امیٹھی میں اسمرتی ایرانی کے معتمد خاص کا قتل
اترپردیش کے امیٹھی ضلع کے جمو پولیس اسٹیشن میں اس وقت کشیدگی پھیل گٸ جب سنیچر کی دیر رات اسمرتی ایرانی کے معتمد خاص کو کچھ نامعلوم افراد نے قتل کردیا ، نیوز رپورٹ کے مطابق برولیا گاٶں کے سابق پردھان سریندر سنگھ کو رات 3 بجے اس وقت گولی ماردی جب وہ باہر سورے تھے بتایا جارہا ہے کہ سیریندر سنگھ اس انتخابی تشہیر میں کافی متحرک تھے
----------------------------------------
مودی حکومت سے بات چیت کرنے کے لۓ تیار ہےپاکستان
پاک وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے نے کہا کہ وہ وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت کیساتھ بات چیت کرنے کے لۓ تیار ہے اور کہا کہ تمام متنازعہ مساٸل کو بات چیت کے ذریعے ہی حل کرنے کی ضرورت ہے ، انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں امن و امان قاٸم رکھنے کے لۓ ان کی حکومت سنجیدگی ستے کام کررہی ہے ، اور ہم چاہتے ہیں کہ یہ خطہ امن کا گہوارہ رہے
----------------------------------------
کشتی ڈوبنے سے 200 افراد جاں بحق
افریقی ملک کانگو  کی مانگے دوٸ جھیل میں ایک کشتی کے ڈوب جانے سے 200 سے زاٸد لوگوں کے مارے جانے کا اندیشہ ہے ، نیوز رپورٹ کے مطابق یہ  حادثہ کل رات میں پیش آیا اور اس کشتی میں 200 سے زاٸد افراد سوار تھے.
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
صدمے سے لالو پرساد یادو کی طبیعت اور بگڑی۔۔۔۔۔دوپہر کا کھانا بھی نہیں لیتے۔۔ایمس کے ڈاکٹر اور گھر کے لوگ پریشان۔
23 مئی کے نتیجوں کے بعد لالو پرساد صدمے سے دوچار ہیں وہ اس وقت عدالتی تحویل میں ایمس میں زیر علاج ہیں۔۔۔الیکشن میں ان کی پارٹی کو زبردست شکست ہوئی ہے۔۔۔وہ پیرول پر الیکشن میں آنا چاہ رہے تھے مگر عدالت نے اجازت نہیں دی۔