Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, May 27, 2019

ایڈوکیٹ محمود پراچہ کی غیر ذمہ دارانہ گفتگو کے سلسلے میں ایک وضاحتی بیان۔۔

*ایڈوکیٹ محمود پراچہ کی غیر ذمہ دارانہ گفتگو کے سلسلے میں ایک وضاحتی بیان۔/ مفتی محمد حذیفہ قاسمی/ صدائے وقت۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .  
یہ حضرت کچھ دنوں تک  جمعیتہ علمإ(محمودمدنی)کے کیسیز دیکھتے تھے اسوقت کے انکے نخروں کی ایک طویل داستان ہے  ۔جس سے تنگ آکر  ذمہ داران جمعیتہ نے یہ ذمہ داری پراچہ صاحب سے لے کر ایڈو کیٹ تہور خان اور انکی مخلص ٹیم کے حوالے کر دیا ۔جو بحمد اللہ انتہائی جفا کشی اور ملی خدمت کے جذبے سےکام کر رھے ھیں ۔۔
اور مسلسل کامیابی سے ہمکنار ہورھے ھیں۔
ایڈوکیٹ محمود پراچہ

پونا جرمن بیکری کیس  میں بعض خامیوں کی وجہ سےمقامی کورٹ میں حمایت بیگ کو پھانسی کی سزا ہو گئی تھی ۔لیکن  جمعیتہ کے وکلاء کی کامیاب پیروی کے نتیجے میں بمبئی ہائی کورٹ سے حمایت بیگ کو پھانسی کی سزا سمیت 14 کیسوں سے باعزت رہائی نصیب ہوئ ۔جسکی تفصیلی رپورٹ اخبارات میں شائع ہو چکی ھے ۔۔جبکہ پراچہ صاحب کی گفتگو سے یہ تاثر ملتا ہے کہ شائید حمایت بیگ کو پھانسی کی سزا ہو گئی ہوگی!۔
پراچہ صاحب نے اپنی پوری بکواس میں اپنی بات کے حوالے میں علاوہ جرمن بیکری پونا کیس کے کوئی ثبوت نھیں پیش کیا ۔اور جمعیہ علماء کے ذمہ داران کے خلاف لگائے گئے بے بنیادالزامات کے ثبوت وہ رو برو پیش کرینگے، یہ ان کا دعویٰ ہے۔
آپ خود ھی اندازہ کرلیں کہ انکی باتوں میں کتنا دم ھے ۔اور وہ کس کے اشاروں پر یہ ہفوات بک رھے ھیں اور اصل درد کی بنیاد کیا ہو سکتی ہے۔
جبکہ کئی سال قبل جمعیتہ کے ذمہ داران ان سے معذرت کرچکے ہیں ۔۔
اور بحمد اللہ کیسوں میں جمعیہ علماء مہاراشٹر کی کامیابیوں اور پیش رفت کا سلسلہ مسلسل جاری ہے اور فی الحال جمعیت علماء مہاراشٹر ۱۵۵ کیسوں کی کام یاب پیروی کر رہی ہے۔ جن کی تفصیلات ہماری سالانہ رپورٹ والے کتابچے کے اندر موجود ہیں۔
جسکے لئے ملت ۔جمعیہ علماء مہاراشٹر کے صدر مولانا ندیم صدیقی اور انکے وکلاء کی ٹیم کی تہ دل سے شکر گزار ہے ۔اور ھمارا یہ کام ھمارے مرکزی قائدین ۔مولانا قاری محمد عثمان منصور پوری صدر جمعیہ علماء ھند۔ مولانا سید محمود مدنی  جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ھند ۔کے حکم اور انکی سرپرستی میں چل رہاھے ۔۔
_________________
مفتی محمد حذیفہ قاسمی
  ناظم تنظیم جمعیہ علماء مہاراشٹر