وارانسی۔۔۔اتر پردیش۔۔۔صدائے وقت / نمائندہ۔مورخہ 1 مئی 2019۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
وارانسی میں مودی کے خلاف اتحاد کے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑنے والے سماجوادی پارٹی کے امیدوار تیج بہادر یادو کی امیدوں پر اس وقت پانی پھر گیا جب ان کا پرچہ خارج کردیا گیا۔
الیکشن افسر کے ذریعہ مانگے گئے دو نوٹیفیکیشن کا جواب دینے اپنے وکیل کے ساتھ جب تیج بہادر یادو کچہری واقع ضلع الیکشن دفتر پہنچے تو ان کے جواب سے الیکشن افسر مطمئن نہیں ہوئے اور ان کا پرچہ نامزدگی خارج کردیا۔
در اصل تیج بہادر یادو نے اپنے پرچہ نامزدگی دو سٹ میں داخل کئیے تھے اور دونوں میں اپنی بی ایس ایف سے برخاستگی کی وجوہات الگ الگ لکھے تھے۔جس پر الیکشن افسر نے ان سے جواب مانگا اور 24 گھنٹہ کے اندر بی ایس ایف سے این او سی مانگا ۔جسکو دینے میں ناکام رہنے پر پرچہ خارج کردیا گیا۔
کچہری میں تیج بہادر یادو کے حمایتیوں نے ہنگامہ کیا ۔پولیس سے نوک جھونک بھی ہوئی مگر پولیس نے ان لوگوں کو کچہری احاطے سے باہر کردیا۔
اب شالنی یادو سماجوادی پارٹی / اتحاد کی امیدوار ہوں گی