Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, May 1, 2019

جونپور۔۔نامعلوم گاڑی سے بائیک سوار زخمی۔

جون پور۔۔اتر پردیش۔ (نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
منگر ابادشاہ پو ر تھانہ حلقہ کے سروخن پور گاؤں کے نزدیک بدھ کے روز ایک نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار شدید طور پر زخمی ہو گیا جسے علاج کیلئے طبی مرکز لایا گیا جہاں سے بہتر علاج کے لئے ضلع اسپتال رو انہ کر دیا گیا۔
اطلاع کے مطابق منگر ابادشاہ پور تھانہ حلقہ کے موضع پروؤپور رہائشی وریندر پرتاپ سنگھ ولد یدوناتھ سنگھ بدھ کے روز اپنی موٹر سائیکل سے کسی کام سے ستہریا جا رہا تھا کہ سروخن پور گاؤں کے نزدیک کسی نامعلوم گاڑی نے زور دار ٹکر مار دیا جس سے وریندر موٹر سائیکل سمیت سڑک کنارے گر گیا اور شدید طور پر زخمی ہو گیا۔تیز آواز سن کر مقامی لوگوں نے موقع پر پہنچ کر زخمی وریندر کو طبی صحت مرکز مگرابادشاہ پور میں داخل کرایا جہاں ابتدائی طبی علاج کے بعد ڈاکٹروں نے  حالت نازک دیکھتے ہوئے بہتر علاج کیلئے ضلع اسپتال کے لئے روا نہ کر دیا۔