Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, June 2, 2019

ہندوستان میں عید الفطر ١۴۴٠ ہ بمطابق 5 جون 2019 بروز بدھ کو ہوسکتی ہے۔چاند 4 جون کو نظر آنے کا امکان۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔صدائے وقت۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ماہر فلکیات و سائنسی ماہرین فلکیات کے مطابق ہندوستان کے بیشر علاقوں میں یکم شوال یعنی عید الفطر کا چاند بتاریخ 4 جون کو نظر آئے گا اور اسے ننگی آنکھوں سے دیکھا جا سکے گا۔
ڈاکٹر نازش احتشام اعظمی نے ایک نقشہ بھیجا ہے جس کی رو ست شہر سورت (گجرات) میں چاند 4 جون کو دیکھائی دیگا۔انھون نے ایک اپیل بھی کی ہے کہ پورے ملک میں چاند کہیں بھی نظر آجائے تو ہر جگہ اعلان کردینا چاہئیے۔

نیٹ پر علم فلکیات سے متعلق چاند کی پوزیشن تلاش کرنے پر بھی یہ بات سامنے آرہی ہے کہ ملک کے / دنیا کے بیشتر حصوں میں چاند 4 جون کو ننگی آنکھوں یعنی بغیر دوربین وغیرہ کے نظر آئے گا۔

اگر ہرسال ہم علم فلکیات کا سہارا لیکر چاند کی پوزیشن کا اندازہ کرکے چاند کو دیکھیں تو شاید عید میں چاند کو لیکر مختلف شہروں میں جو اختلاف ہوتا ہے اس سے بچا جا سکے۔
اس کے علاوہ اگر ملک کے کسی حصے سے بھی چاند کی تصدیق ہوجائے تو ایک ساتھ پورے ملک میں عید کا اعلان کر دینا چاہئیے۔۔۔اس بات کا اندازہ تو فلکیات کے ماہرین سے معلوم ہوجائے گا کہ دنیا کے اور ہندوستان کے کس حصے میں کس وقت چاند نظر آسکتاہے۔
جب ہم گھڑی میں وقت دیکھ کر افطار کر سکتے ہیں۔سحری کھا سکتے ہیں نماز کے اوقات گھڑی میں سیٹ کر کے اسی کے مطابق نماز ادا کر سکتے ہیں تو چاند کے معاملے میں کوئی قباحت نہیں ہونی چاہئیے۔

ادارہ صدائے وقت بھی ہلال کمیٹیوں ، آئمہ کرام ، امام مساجد اور دیگر لوگوں سے اپیل کرتا ہے کہ علم فلکیات کا سہارا لیکر چاند کی پوزیشن کو سمجھ لیا کریں اور پھر روئیت کی شہادت لیکر ایک ساتھ پورے ملک میں عید کا اعلان کریں۔