Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, June 2, 2019

اظہار تعزیت۔!!

*حاجی عبدالاحد رکن عاملہ جمعیة علماء بنارس کی والدہ کے انتقال پر جمعیة علماء بنارس کا اظہار تعزیت*
___________صداۓوقت_____
جمعیة علماء بنارس کی مجلس عاملہ کے خاص رکن الحاج عبدالاحد کی والدہ کا آج رمضان کی ٢٧ویں شب میں مختصر علالت کے بعد  انتقال ہو گیا۔

انا للہ وانا الیہ راجعون۔
*جمعیة علماء بنارس* کے سکریٹری مولانا ابو شحمہ نعمانی نے اس موقع پر رنج و غم کا اظہار کیا اور حاجی عبدالاحد کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ مولانا نے فرمایا کہ رمضان المبارک کی ٢٧ویں شب جیسی متبرک رات میں انتقال مرحومہ کی قبولیت کی علامت ہے۔
*جمعیة علماء اترپردیش مشرقی زون* کے جنرل سکریٹری حافظ عبیداللہ نے بھی جمعیة علماء اترپردیش مشرقی زون کی طرف سے اظہار تعزیت کیا ہے۔ حافظ جی نے بتایا کہ مرحومہ صوم و صلوة کی پابند ایک دیندار خاتون تھیں، جن کی پروردگار کے حضور حاضری بھی انتہائ مبارک رات میں ہوئ ہے۔

جمعیة علماء بنارس و جمعیة علماء اترپردیش مشرقی زون کے تمام عہدیداران اور اراکین اس موقع پر اظہار تعزیت کے ساتھ پروردگار عالم کے حضور دعاگو ہیں کہ وہ مرحومہ کی بال بال مغفرت فرماکر جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور پسماندگان ولواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
*آمین*