Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, June 14, 2019

دارالعلوم دیوبند میں داخلہ کے امتحانات۔

دارالعلوم دیوبند میں پہلے مرحلے کا تحریری امتحان مکمل۔
اول تا ششم کے نتائج آویزاں ،
بڑی تعداد میں طلبہ دوڑ سے باہر ،
ہفتم اور دورہ کی موقوف کتابوں کے نتیجے آج ممکن،
اول تا چہارم کےلیے مسجد رشید میں تقریری امتحان کا سلسلہ شروع ۔
دیوبند۔۱۴جون (صداۓوقت)۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حسب معمول دارالعلوم دیوبند، دارالعلوم وقف دیوبند اور دارالعلوم زکریا سمیت دیگر دینی اداروں میں نو واردین طلبہ کا داخلہ کے لئے امتحان جاری ہے ۔ گزشتہ روز دارالعلوم دیوبند میں پہلے مرحلہ کے تحریر امتحان اختتام پذیر ہوگئے ،اس امتحان میں کامیاب طلباء کے اگلے امتحان کاعمل شروع ہوچکاہے۔اول تا ششم تک کے امتحانات کے ایک ایک کتاب کے نتائج آگئے ہیں ،جس کے بعد طلباء کی بڑی تعداد پہلے ہی مرحلہ میں دوڑ سے باہر ہوگئی ہیں ،وہیں ہفتم اور دورہ حدیث کی موقوف کتاب کے نتیجہ میں تعلیمات کی انتظامیہ مصروف ہے۔ آج رات تک ان کے نتائج بھی آجائینگے ،جس کے بعد مادر علمی میں داخلہ کی خواہش رکھنے والی طلباء کی ایک بڑی تعداد کومایوس ہونا پڑیگا ۔ وہیں دارالعلوم دیوبند کی مسجد رشید میں تقریری امتحانات کا سلسلہ جمعہ کے روز بعد نماز مغرب سے شروع ہوگیاہے۔ جس میں اول تا چہارم تک کے داخلہ کے خواہش مند دو ہزارئے زائد طلباء شریک ہیں ۔دارالعلوم دیوبند کے تعلیمات کے ذرائع کے مطابق پہلے مرحلہ کے اول تا عربی تا چہارم کے تمام امتحانات میں نئے نظام کے مطابق جن طلباء نے کامیابی حاصل کی ان کادوسرے مرحلہ کا تقریری امتحان داخلہ جاری ہے،اس کے علاوہ بڑی جماعتوں کا بھی ایک ایک کتاب کا تحریر ی امتحان مکمل ہوگیاہے، گزشتہ11؍ جون سے ہونے والے تمام درجات کے امتحان خوشگوار ماحول میں بدستور جاری ہیں ۔ سابقہ روایت کے تحت قواعد داخلہ پر درج شدہ اصول و ضوابط اور ہدایات کے تحت طلبہ امتحان میں شرکت کررہے ،لہٰذا کوئی طلبہ نقل کرتا نہیں پکڑا گیا۔ مجلس تعلیمی کی جانب سے دورہ حدیث شریف کے لئے شرح عقائد اور نخبۃ الفکر کو بنیاد بنایا گیا ہے ،ان کتابوں میںکامیاب طلباء ہی دورہ حدیث شریف کے مزید امتحانات میں شامل ہونے کے اہل ہونگے۔ دوسری جانب دارالعلوم وقف دیوبند میں بھی حسب معمول تمام درجات کے امتحان پرسکون ماحول جاری ہیں ۔ حجۃ الاسلام اکیڈمی کے چیئرمین مولانا شکیب قاسمی نے بتایا کہ آج سوم عربی تا پنچم عربی کے تین ہزار سے زائدطلباء نے داخلہ امتحان میں شرکت کی ۔ عربی کی تمام جماعتوں کے ایک ایک مرحلہ کا امتحان ہوچکاہے، آئندہ 20؍ جون تک تمام عربی درجات کے امتحانات مکمل ہوجائینگے۔موصوف نے مزید بتایاکہ انتظامیہ کی جانب سے داخلہ امتحان کے قوائد و ضوابط کے خلاف ورزی کرنے والے طلباء کے ساتھ سخت کارروائی کی جارہی ہے۔ادھر جی ٹی روڈ پر واقع ممتاز دینی ادارہ دارالعلوم زکریا دیوبند میں داخلہ کا کارروائی سلسلہ جاری ہے،جہاں آج 11؍ شوال سے داخلہ امتحان شروع ہونگے ۔ جامعہ کے مہتمم مفتی شریف خان قاسمی نے بتایاکہ انتظامیہ نے ادارہ میں18؍سو طلباء کوامدادی داخلہ دینے کافیصلہ کیا ہے ،جبکہ دورہ حدیث شریف میں 6 سو سے زائد طلباء کو داخلہ دیاجائے گا۔ 

طلبإ داخلہ امتحان کے نتاٸج دیکھتے ہوٸے

انہوں نے بتایاکہ حفظ ،تجوید،عربی اول تا دورہ حدیث شریف کے ساتھ ادب اورافتاء میں داخلے جاری ہیں۔ علاوہ ازیں جامعۃ الشیخ الحسین احمد مدنیؒمیں بھی گزشتہ سال سے دورہ حدیث شریف تک کی تعلیم کاآغاز کردیاگیا ہے۔ وہیں جامعہ امام محمد انور شاہ، المہعد العلمی الاسلامی ،دارالعلوم اشرفیہ ،دارالعلوم فاروقیہ وغیرہ دیگر دینی اداروں میں بھی جدید داخلہ کی کاروائی جاری ہے۔