Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, June 28, 2019

ماب لنچنگ کا ایک اور واقعہ اتر پردیش میں۔۔۔۔۔۔۔۔محمد فرمان نیازی کی جان تو بچ گٸی دنیا کے سامنے رکھی اپنی لرہ خیز داستان۔

محمد فرمان نیازی نامی نوجوان کو ٹرین میں زد و کوب کیا گیا اور بے ہوش ہونے کے بعد ٹرین سے نیچے پھینک دیا گیا۔ خوش قسمتی سے موب لنچنگ کے باوجود فرمان زندہ بچ گئے اور اب انہوں نے اپنی لرزہ خیز داستان دنیا کے سامنے رکھی ہے۔
نئی دہلی (صداۓوقت )۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ملک میں جب سے بھگوا نظریہ والی بی جے پی حکومت آئی ہے تب سے مسلمانوں کو موب لنچنگ کا شکار بنایا جا رہا ہے اور جب سے مودی حکومت کی دوسری مدت کار شروع ہوئی ہے اس دن کے بعد سے تو گویا مسلمانوں پر اس ملک کی زمین ہی تنگ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ بھگوا تنظیموں کے غنڈے ہر روز کہیں نہ کہیں کوئی بھی الزام لگاکر بے گناہوں کو صرف اور صرف ان کے مذہب کی بنا پر ہجومی تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں۔
گزشتہ چند دنوں میں جھارکھنڈ، ہریانہ، بہار اور بنگال سے موب لنچنگ میں مسلمانوں کو ہجومی تشدد کا نشانہ بنائے جانے اور زخموں کی تاب نہ لاکر ان کے دم توڑ دینے کی خبریں منظر عام پر آئیں۔ اب اتر پردیش سے بھی موب لنچنگ کا معاملہ سامنے آیا ہے، جس میں محمد فرمان نیازی نامی نوجوان کو ٹرین میں زد و کوب کیا گیا اور بے ہوش ہونے کے بعد ٹرین سے نیچے پھینک دیا گیا۔ خوش قسمتی سے موب لنچنگ کے باوجود فرمان زندہ بچ گئے اور اب انہوں نے اپنی لرزہ خیز داستان دنیا کے سامنے رکھی ہے، اس داستان کو سن کر ہر ذی شعور شخص کا کلجہ منہ کو آتا ہے۔
محمد فرمان نیازی ان چند لوگوں میں سے ہیں جو بھگوا دہشت گردی کا شکار ہونے کے باوجود اپنی داستان اپنی زبانی سنانے کے لئے زندہ بچ گے۔ بریلی کے ایک مدرسہ کے طالب علم فرمان دو روز قبل علی گڑھ سے بریلی جا رہے تھے۔ اس دوران راج گھاٹ نرورا اسٹیشن سے کچھ لوگ ٹرین پر سوار ہوئے اور فرمان کی ٹوپی اور ان کے خط کو دیکھ کر ان پر قابل اعتراض تبصرے کرنے لگے۔ اس کے بعد وہ غنڈہ عناصر فرمان کو بری طرح زد و کوب کرنے لگے۔

فرمان نیازی نے کہا، ”انہوں نے مجھے لات ماری اور میری ٹوپی کو ٹرین سے باہر پھینک دیا۔ انہوں نے میرے کپڑے پھاڑ ڈالے اور میرا چشمہ بھی توڑ دیا۔ اتنا سب کچھ ہونے کے بعد بھی ٹرین میں موجود کوئی مسافر مجھے بچانے کے لئے آگے نہیں آیا۔ ان کا مجھے زد و کوب کرنے کا سلسلہ اس وقت تک جاری رہا جب تک میں نے اپنے ہوش نہیں کھو دئے۔“
فرمان نے مزید کہا کہ جب انہیں ہوش آیا تو انہوں نے خود کو کھیر علاقہ میں واقع ایک گاو?ں کے باہر لیٹا ہوا پایا۔ اس کے بعد مقامی لوگوں نے محمد فرمان کے آدھار کارڈ اور دیگر کاغذات کی تفصیل کی بنیاد پر انہیں علی گڑھ کی بس میں بیٹھا دیا اور اس کے بعد وہ اپنے مدرسے میں واپس آ گئے۔
محمد فرمان نے جمعرات کے روز سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پوسٹ کی اور اس پورے واقعہ کا ذکر کیا۔ علاوہ ازیں انہوں نے پولس اسٹیشن میں شکایت بھی درج کرائی ہے۔ علی گڑھ کے ایس پی (سٹی) اشوک کمار نے کہا کہ نیازی کی طرف سے درج کرائی گئی ایف آئی آر کی بنیاد پر کارروائی کی جائے گی۔
اس واقعہ کے تعلق سے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی طلبا یونین کے سابق صدر فیض الحسن نے کہا کہ واقعہ کی سخت الفاظ میں مذمت کی جانی چاہئے۔ سابق صدر نے کہا، ”اگر لوگوں کو ان کے لباس کی وجہ سے نشانہ بنایا جانے لگے تو صورت حال سنگین ہے اور بلا تاخیر اس پر سخت کارروائی کرنے کی ضرورت ہے۔