Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, June 2, 2019

پٹنہ۔۔نتیش کمار کی کابینہ میں توسیع۔آٹھ نئے وزراء شامل۔۔۔۔سبھی وزراء جنتا دل یو کے۔۔۔بی جے پی کے ممبران اسمبلی کو کوئی جگہ نہیں۔۔۔۔۔

پٹنہ، 2 جون (صدائے وقت/ ذرائع)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
بہار میں قومی جمہوری اتحاد (این ڈ ی اے) حکومت کی تشکیل کے بعد آج پہلی بار نتیش کابینہ میں توسیع کی گئی اور جنتا دل یونائیٹیڈ (جے ڈی یو) کے آٹھ ارکان کو وزیر کے عہدے اور رازداری کا حلف دلایا گیا۔

بہار کے گورنر لال جی ٹنڈن نے راج بھون میں جے ڈی یو کے نریندر یادو، سنجے جھا، ڈاکٹر اشوک کمار چودھری، رام سیوک سنگھ، شیام رجک، نیرج کمار، لکمیشور رائے اور بیمہ بھارتی کو وزیر کے عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔
اس توسیع میں بی جے پی جو کہ بہار میں نتیش کی اتحادی ہے اور حکومت میں شامل ہے اسکو کوئی جگہ نہیں۔نتیش کمار کی مودی سے ناراضگی صاف جھلگتی ہے۔۔
واضح ہو کہ مرکز میں این ڈی اے حکومت کی تشکیل میں نتیش کی پارٹی جنتا دل یو کو مناسب نمائندگی نہ ملنے کیوجہ سے وہ سرکار میں شامل نہیں ہوئی۔جس کو لیکر دونوں طرف سے ناراضگی ہے۔ اور ردعمل کے طور پر نتیش نے اپنی کابینہ میں توسیع کر ڈالی۔۔اب دیکھنا ہے کہ بہار کی سیاست آئندہ کچھ دنوں میں کس کروٹ بیٹھتی ہے۔ان آٹھ ممبران میں کسی مسلم کو نمائندگی نہ دینا بھی نتیش کمار پر سوالیہ نشان ہے۔