Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, June 23, 2019

ایک اور ماًب لنچنگ ۔۔۔۔جھارکھنڈ میں مسلم نوجوان کو پیٹ پیٹ کر موت کے گھاٹ اتارا گٕیا۔۔جے شری رام و جے ہنومان کے نعرے لگواٸے گٸیے۔

رانچی  ۔۔جھارکھنڈ۔۔۔صداٸے وقت۔۔ذراٸع۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ریاست جھارکھنڈ کے سراٸے کیلا ضلع کے خرساواں میں چوری کے شک میں بھیڑ نے چوبیس سالہ مسلم نوجوان کو جم کر پیٹا جس سے اکی موت ہوگٸی۔تبریز انصاری نام کے اس نوجوان کو پیڑ میں باندھ کر کٸی گھنٹوں پیٹا گیا اور ہھر اسے پولیس کے حوالے کیا گیا۔پولیس نے عدالت میں حاضر کیا جہاں اسے عدالتی تحویل میں جیل بھیج دیا گیا ۔٢٢ جون کو بیحد نازک حالت میں اسکو اسپتال میں بھرتی کرایا گیا جہاں اس کی موت ہوگٸی۔

واردات سے جڑے کٸی ویڈیو سامنے أٸے ہیں جہاں اسے ڈنڈوں سے پیثتے دیکھایا گیا ہے اور وہ رحم کی بھیک مانگ رہا ہے۔ایک ویڈیو میں لوگ اسے جے شری رام و جٸے ہنومان کے نعرے لگانے پر مجبور کر رہے ہیں۔پولیس نے اس معاملے میں ایک ملزم پپو منڈل کو گرفتار کیا ہے۔
متوفی تبرٕیز انصاری مہاراشٹر ہونے میں ویلڈنگ کا کام کرتا ہے وہ عید کی چھثیاں منانے گھر أیا ہوا تھا۔اور جلد ہی اسکی شادی ہونے والی تھی۔واقعہ کے مطابق 17 جون کو وہ اہنے دو دوستوں کے ساتھ موٹر ساٸیکل سے جمشید پور کے أزاد نگر سے واہس أرہا تھا اسی بیچ سراٸے کیلا تھانہ کے تحت دھات کی ڈیہہ گاوں کے لوگوں نے چوری کے شک میں ان تینوں کو روک لیا۔اس کے دو ساتھی تو فرار ہو گٸے مگر عوام نے تبریز کو پکڑ لیا اور کھمبے سے باندھ کر خوب پٹاٸی کی۔تبریز کے اہل خانہ نے ایک حوفناک ویڈیو جاری کیا یت جس میں پٹاٸی کے ساتھ اس کی ذات وچھ کر اس سے جے شری رام و جے ہنومان کے نعرے لگوا رہے ہیں۔اہل خانہ نے تھانہ سراٸے کیلا پر لاپرواہی کا الزام عاٸد کیا ہے۔اس واقعہ سے پورے گاوں میں سناٹا ہے اور گاوں کے لوگوں میں سراسیمگی و دہشت ہے۔