Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, June 29, 2019

انڈین کرکٹ ٹیم کا بھی بھگوا کرن۔؟

انڈین کرکٹ ٹیم اب زرد رنگ میں۔۔سوشل میڈیا پر پھیلی خبر۔۔تبصرے جاری۔

صداٸے وقت/ذراٸع۔بی بی سی اردو سے منقول۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
انڈین کرکٹ بورڈ بی سی سی آئی نے ٹوئٹر پر اعلان کیا ہے کہ انڈیا کی ٹیم انگلینڈ کے ساتھ اپنے اگلے میچ میں نیلی نہیں بلکہ زرد اور نیلی جرسی پہنے گی۔

بی سی سی آئی نے اپنی ٹویٹ میں ٹیم کی نئی جرسی کی تصویر بھی دکھائی۔ ٹیم انڈیا کی اس نئی جرسی پر ٹوئٹر پر خاصی بحث ہورہی ہے۔ انڈیا کے پرچم میں تین رنگ سفید، سبز اور زرد شامل ہیں۔ لیکن اس رنگ کو ہندو مت کے ساتھ بھی جوڑا جاتا ہے۔

ایک صارف شبھم سنگھ راتھوڑ لکھتے ہیں کہ انڈیا اگر یہ جرسی پہن کر ہار گئی تو لبرل عوام مودی سے استعفی مانگ لیں  پوسٹ سے آگے جائیں
ایک اور صارف نے لکھا کہ اگر انڈیا اس جرسی میں ہار گئی تو کیا بے جے پی اس کی ذمہ داری لینے سے انکار کرے گی؟ اور اگر جیت گئی تو بی جے پی کے لیڈر اور ان کے بھکت اس جیت کا سہرا اپنے سر لیں گے۔