Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, June 29, 2019

شادی میں ہوٸی کہا سنی کے بعد فاٸرنگ سے افراتفری۔

جون پور ۔۔۔(نماٸندہ ).
.....................................................
کیراکت کوتوالی حلقہ کے تیج پور گاؤں میں گزشتہ دنوں شادی کی تقریب کے دوران کھانے کو لیکر کہا سنی ہونے کے بعد ہفتہ کے روز دو فریق کے لوگ آپس میں ٹکرا گئے۔دونوں فریق میں کہا سنی کے بعد ایک فریق کے لوگوں نے کئی راؤنڈ فائرنگ کر دیا جس سے پورے علاقہ میں سنسنی پھیل گئی۔اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے موقع سے کھالی کارتوس برآمد کرتے ہوئے دونوں فریق سے پوچھ گچھ کر ملزم کی تلاش میں مصروف ہو گئی ہے۔
اطلاع کے مطابق مذکورہ گاؤں میں گزشتہ شب ایک شادی کی تقریب کے درمیان 25جون کو کھانے کو لیکر دو نوجوانوں کے درمیان کہا سنی ہو گئی تھی۔معاملے کو لیکر دونوں کنبہ کے لوگوں میں فون سے جم کر تکرارہوئی اور اسی بات کو لیکر ایک فریق نصف درجن لوگوں کے ساتھ دوسرے فریق کے گھر پہنچ گیا اور کہا سنی کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ کرنے لگے۔فائرنگ کی آواز سنتے ہی علاقہ میں دہشت کا ماحول قائم ہو گیا اور لوگ لاٹھی ڈنڈہ لیکر بدمعاشوں کو دوڑا لیا لیکن سبھی فرار ہو گئے۔ادھر واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پہنچے تھانہ انچارج سنیل دت مع فورس کے موقع پر پہنچ گئے اور موقع سے کھالی کارتوس برآمد کیا۔پولیس نے معاملے میں دونوں فریق کو تھانے میں بلا کر پوچھ گچھ کر فائرنگ کرنے والے ملزم کی تلاش میں دبش دینا شروع کر دیا ہے۔