Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, June 29, 2019

جونپور۔۔۔ای سی سی کرکٹ کپ پر الہ أباد کی ٹیم کا قبضہ۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش۔ (نماٸندہ)۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شہر کے شیعہ کالج میں گزشتہ شب ایم ایس سی کپ 2019 کا فائنل میچ الہ آباد اور ڈی ایس کے جونپور کے درمیان کھیلا گیا جس میں الہ آباد نے 10 اوور میں 75 رن بنائے۔ جواب میں کھیلنے اتری ڈی ایس کے کو 19 رن پر آل آؤٹ کر ایم ایس سی کپ پر قبضہ کر لیا۔ ٹورنامنٹ کے مین آف دی سیریز رویندو رہے۔
مہمان خصوصی ایم ایل سی برجیش سنگھ پرنسو سمیت سی او سیٹی نرپیندر، ایگزیکٹیوافسر نگر پالیکاکرشن چندر، ڈاکٹر ناصر خان، نکھلیش سنگھ، شہر کوتوال شری پرکاش گپتا نے فاتح ٹیم کو کپ اور کھلاڑیوں اور کمیٹی کے لوگوں کو اعزاز سے نوازہ۔اس دوران موجود ہجوم کو سی اوسی ٹی نے خطاب کرتے ٹریفک کے قوانین پر عمل کرنے کی اپیل کی۔اس موقع پر شیعہ کالج کے مینیجرنجم الحسن نجمی، عارف حسینی، حسنین قمر، آرجے یادو، یوپی سنگھ، سندیپ شرما، صغیر احمد، فیصل حسن تبریز،اشتیاق احمد راعینی،ابوزر شیخ، الماس صدیقی سمیت دیگر لوگ موجود رہے۔امپائرنگ کے فرائض رجدی خان،ماجد نثار اور نظامت منا اکیلا اور تاج الدین نے مشترکہ طور پر کیا۔آخر میں آئے ہوئے سبھی لوگوں کا شکریہ کنوینر سید صدف نے کیا۔