Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, June 21, 2019

سینٹرل کونسل فار انڈین میڈیسن( سی سی أٸی ایم) کی ممبر شپ کے لٸیے ریاست اتر پردیش میں انتخابات کا اعلان۔

لکھنٸو۔۔اتر پردیش۔۔صداٸے وقت۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سی سی أٸی ایم نے اتر پردیش کے لٸیے انتخابات کا اعلان گزشتہ دنوں کر دیا ہے۔لکھنٶ کیمپ أفس سے جاری نوٹییکیشن کے مطابق پورے اتر پردیش سے أیوروید سے چار ممبر اور یونانی سے دو ممبروں کا انتخاب ہونا ہے۔ان ممبران کا انتخاب رجسٹرڈ یونانی و أیوروید ڈاکٹر بیلٹ پیپیر کے ذریعہ کریں گے۔


: اور وہی لوگ الیکشن لڑنے کے بھی مجاز ہوں گے جو بھارتیہ چکتشا پریشد سے رجسٹرڈ ہوں گے۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق 17 جون سے 24 جون تک انتخابی فارم خریدے و جمع کٸیے جا سکتے ہیں ۔٢٥ جون کو فارموں کی جانچ ہوگی۔
اور ٢ جولاٸی کو فارم واپسی کی تاریخ ہے۔٣ جولاٸی کو امیدواروں کی فاٸنل فہرست جاری کردی جاٸے گی۔۔۔ووٹنگ کی تاریخ 18 جولاٸی ہے۔
ووٹنگ ریاست کے ہر ضلع پر ” ضلع ہومیو پیتھک أفس “ پر ہوگی۔۔(ضلع ہاپوڑ کو چھوڑ کر).واضح ہو کہ اس سے قبل ووٹنگ کا طریقہ یہ تھا کہ بیلٹ پیپر ڈاک سے أتا تھا اور بذریعہ ڈاک لوگ ووٹنگ کرکے بھیج دیتے تھے اس میں لاپرواہی یہ ہوتی تھی کہ ووٹ کم پڑتے تھے لوگ لاپرواہی کرتے تھے۔اب یہ ہوا ہے کہ ہر ضلع پر ووٹر کو خود جا کر اپنا ووٹ دینا ہوگا۔
ووٹوں کی گنتی 18 جولاٸی کو ہی ضلع پر ہوگی اور پوری ریاست کا نتیجہ یکجا کرکے 21 جولاٸی کو فاٸینل نتیجے کا اعلان کر دیا جاٸے گا۔
الیکشن لڑنے والوں کی سر گرمیوں میں اس اعلان کے بعد اضافہ ہوا ہے اور امیدوار سوشل میڈیا اور فون کے ذیعہ خود کو ووٹروں کے پاس پہنچا رہے ہیں۔