Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, June 21, 2019

أخر کیسے شکست کھا گٸی غازی پور میں شیطانیت۔؟

تحریر ۔۔طارق شمیم۔۔۔صداٸے وقت۔
....................................................
اتر پردیش کا مشرقی أحری ضلع غازی پور جہاں صرف دس فیصد کی مسلم أبادی ہے۔۔اور اسی تناسب سے مسلم 
ووٹ ہیں۔
غازیپور سے ایم پی افضال انصاری

نفرت ،ایک گیلی لکڑی کی طرح دھیرے دھیرے سلگنے والی أگ ہے جسے بھڑکانے میں أر ایس ایس اینڈ کمبنی کو ایک صدی لگ گٸی۔اب یہ أگ وری طرح ایک شعلہ بن چکی ہے اور اس کو بجھانے کے لٸیے پانی کی بوچھارکافی ہے۔
غازی پور میں افضال انصاری نے مذہب اور رسم ورواج کی دٕوار سے بلند ہو کر انسان کو انسان سے محبت اور ایک دوسرے کی مدد کرنے کی مثال یش کی اور اسی مثبت سوج اور جذبے کی طاقت پر نفرت کے بھڑکے ہوٸے شعلوں کو ایک بار پھر بجھا دیا۔کٕسے؟ اس کا تجزیہ ہونا چاہٸیے۔
افضال انصاری نے غازی پور ضلع کی محمد أباد اسمبلی سیٹ کو لگا تار پانچ بار جیتا۔پھر ان کے بڑے بھاٸی سبغت اللہ نے اسی سیٹ کو دو بار جیتا۔اس کے بعد پارلیمانی سیٹ پر دو بار فتح کا جھنڈا لہرا کر پورے ہندوستان کو یہ پیغام دیا کہ غازیپور میں ہندوستان ابھی زندہ ہے۔۔یہاں نفرتوں کے ماحول کو کوٸی جگہ نہیں ہے۔