Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, June 6, 2019

اتر پردیش کے کئی علاقوں میں آندھی و بارش۔

صدائے وقت/ زرائع۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
اتر پردیش  کے مختلف علاقوں میں آندھی و گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش شروع ہوگئی ہے۔۔۔کئی جگہوں پر تیز آندھی اور بارش ہورہی ہے۔۔۔مانسون سے قبل کی بارش یوپی کے بیشتر علاقوں میں ہو رہی ہے۔
خبروں کے مطابق لکھنئو میں تیز آندھی کے ساتھ گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہورہی ہے آندھی کی شدت سے کئی جگہوں پر درخت گر گئے ہیں بجلی غائب ہوگئی ہے۔آم کی فصلوں کا بھاری نقصان ہو رہا ہے۔
۔بہرائچ  ضلع میں تیز آندھی کے ساتھ بارش شروع ہورہی ہے اور تقریباً پورا ترائی کا علاقہ آندھی کی چپیٹ میں ہے۔
فروخ آباد میں تیز آندھی کیساتھ بارش بھی ہو ئی ہے۔ محمد آباد علاقہ کے جاج پور بنجارہ گاوں میں تیز آندھی سے ایک دیوار گرنے سے ایک بچہ کی ہلاکت کی خبر ہے۔۔۔۔کئی علاقوں میں بجلی گل ہوچکی ہے۔