Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, June 7, 2019

رمضانی نہیں ربانی بنو !!! مولانا طاہر مدنی کا خطبہ جمعہ!!

از/ مولانا طاہر مدنی/ مورخہ 7 جون 2019 بروز جمعہ۔/ صدائے وقت۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 

. .  
آج کے خطبہ کا عنوان یہی تھا. رمضان کی تربیت کا اثر مسلسل باقی رہنا چاہیے. رمضان ایک سالانہ تربیتی پروگرام ہے جو تقوی، خداترسی، صبر و تحمل، نظم و ضبط، مرحمت و مواسات اور اخوت باہمی کی افزائش کرتا ہے. رمضان کے بعد یہ امتحان ہوتا ہے کہ ہم نے رمضان سے کتنا فائدہ اٹھایا؟ ہمیں رمضانی نہیں بننا ہے جو صرف رمضان میں عبادت کرتے ہیں اور رمضان کے بعد اپنے مہربان رب کو بھول جاتے ہیں. یہ بہت بدنصیبی کی بات ہے.
 
ہمیں ربانی بننا ہے، یعنی پوری زندگی اللہ کی بندگی و اطاعت کرنا ہے. رمضان بعد بھی مساجد، قرآن حکیم اور خلق خدا سے تعلق باقی رہنا چاہیے. ہم صرف رمضان میں اللہ کے بندے نہیں بلکہ پوری زندگی میں اسی کے بندے ہیں، دنیا ایک امتحان گاہ ہے یہاں سے صبر و رضا کے ساتھ  آگے جانا ہے؛
گزر جا منزل صبر و رضا سے بے نیازانہ
پھر اس کے بعد، کوئی امتحاں باقی نہیں رہتا
رمضان کے فرض روزے ختم ہو گئے لیکن نفلی روزوں کا سلسلہ سال بھر جاری رہے گا. آغاز شوال کے چھ روزوں سے کیجئے. 

اللہ ہمیں اعمال صالحہ پر مداومت اور استقامت کی توفیق عطا فرمائے. آمین ۔
طاہر مدنی، 7 جون 2019