Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, June 7, 2019

اپنے ہندوستانی ہونے کا انتظام کیجئیے۔!!!!

صدائے وقت/ مورخہ 7 جون 2019.
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 

. . 
عید کی خوشیاں ہم منا چکے ہیں اور طویل مدتی پروگرام کی تیاری اب ہماری ذمہ داری ہونی چاہئے۔ ہر قدم بڑی ہوشمندی سے اٹھانا ہے لیکن سب سے بڑا اقدام ہمیں یہ کرنا ہوگا کہ اپنے سارے دستاویزات تیار رکھنے ہوں گے کیونکہ این آر سی یا نیشنل رجسٹر آف سیٹیزن شپ کا پروگرام جس کا آغاز آسام سے کیا گیا تھا اس کا نفاذ نریندر مودی اور امت شاہ والی حکومت ملکی پیمانہ پر کرے گی۔ ہندوستانی مسلمانوں کو خارجی عناصر ثابت کرنا سَنگھ کی آئیڈیالوجی کا بنیادی عنصر ہے اس لئے اس معاملہ میں خاص طور سے سنجیدگی کا مظاہرہ کریں۔ 

کیونکہ اگر آپ کی شہریت ختم ہوجائے گی تو پھر آپ کے سارے حقوق بھی سلب ہوجائیں گے اور کسی بھی اعتبار سے آپ اپنی آواز اٹھانے کی پوزیشن میں نہیں ہوں گے۔ اس لئے اس کا اہتمام کریں کہ پاسپورٹ، آدھار، بجلی بل، زمینی کاغذات، پَین کارڈ، ڈرائیونگ لائسنس، برتھ سرٹیفیکیٹ وغیرہ جیسے دستاویزات کو تیار رکھیں تاکہ کوئی پریشانی نہ جھیل سکیں۔ اس معاملہ میں ادنی درجہ کی کوتاہی بھی آپ کے لئے بڑے سنگین مسائل کا پیش خیمہ بن سکتی ہے۔ آپ اپنی تیاری بھی کیجئے اور اپنے آس پڑوس نیز رشتہ داروں تک اس خبر کو پھیلایئے بلکہ ان دستاویزات کی تیاری میں ایک دوسرے کی مدد کریں۔ کسی کے ساتھ اگر آپ کی عداوت بھی تب بھی مدد کریں۔ یہ وقت انتقام کا نہیں بلکہ باہمی تعاون کا ہے۔ یہ موقع مسائل سے جوجھنے کا ضرور ہے لیکن ساتھ ہی ایک اچھا موقع بھی ہے کہ ہم حالات سے لڑنے کا ہنر سیکھ جائیں گے۔ جو لڑتے ہیں وہی جیتتے ہیں۔ اگر نہیں بھی جیتتے ہیں تب بھی دشمنوں کے سارے پینتروں سے واقف ہوجاتے ہیں اور بہتر طور پر مقابلہ کا آرٹ سیکھ جاتے ہیں۔ بے فکری میں ہم نے بہت وقت گذار لئے اب کام کیجئے اور لمبی قانونی لڑائی کی تیاری بھی۔

اللہ ہم سب کو حوصلہ مند، صاحبِ فراست اور بے خوف بنائے۔ آمین