Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, June 17, 2019

مراسلہ۔۔۔۔۔صداٸے وقت کی ٹیم کو مبارکباد۔۔۔

۔___مراسلہ۔نگار۔محمد اسعد قاسمی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مکرمی!
صداۓوقت /آن لاٸن میں "بریلی کے بازار میں"شاٸع سفرنامےکاعنوان بہت خوب ہے۔ شورش کاشمیریؒ کی ایک کتاب "اس بازار میں"جیسا عنوان دیا گیا ہے۔مولانا فضیل احمدناصری صاحب کا قسط وار سفر نامہ بہت ساری معلومات پر مشتمل ہے لیکن آنجناب نے بہت ساری جگہوں پر کچھ سخت الفاظ اور تعبیرات کا استعمال کیا ہے جیسے ان کی مسجدوں کو معبد ذکر کیا ہے ،بہر حال یہ ان کا اپنا نظریہ ہے۔
مراسلہ نگار اسعد قاسمی

مولاناناصری نے اپنا خاندانی تعارف کراتے ہوئے لکھا ہے کہ میں خاندانی دیوبندی ہوں لیکن اس کے باوجود حضرت والا کی شادی مبارک "بریلوی مسلک "میں ہوگئی میں نے اس تعلق سے فیس بک پر سوال کیا جس پر ایک صاحب نے کمنٹس کرتے ہوئے لکھا کہ "حلوہ کھانے کے شوقین ہونگے"اس پر ایک دو تبصرے مزید آئے، بالآخر موصوف نے مجھ سے اپنی شادی کی وجہ تسمیہ ذکر کرنے کا بعد میں وعدہ کیا ہے۔اگر ہوسکے اس تعلق سے صدائے وقت کے ایڈیٹر، مولانا ناصری صاحب کو قسط وار میں ضرور ذکر کرنے کے لئے مشورہ دیدیں تاکہ قارئین کو بھی اس بارے میں معلومات ہوجائے۔
"صدائے وقت "/آن لائن پورٹل کی پوری ٹیم کا میں تہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں اس طرح کے معلومات سے بھرپور سفر ناموں اور تحقیق شدہ خبروں کو شائع کرکے گروپ اور گروپ سے باہر لوگوں کو پڑھنے کا موقع
فراہم کرتے ہیں۔

___________________
محمد اسعدقاسمی سلطانپوری
حال مقیم ممبٸ/مہاراشٹر