Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, June 17, 2019

مصر کے سابق صدر محمد مرسی کا انتقال۔


مرسی عرب بہار یہ تحریک کے بعد 2012 میں مصر کے صدر منتخب ہوئے تھے لیکن سعودی عرب اور امریکہ کی مداخلت سے جولائی 2013 میں فوجی بغاوت کے ذریعہ انہیں برطرف کرکے جیل میں بند کردیاگیا ۔ وہ اخوان 
المسلمین کے رہنما تھے

_____________________
قاہرہ (ذراٸع/صداۓوقت)
مصر کے سابق صدر محمد مرسی کی آج وفات ہوگئی ہے ۔
إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ
الجزیرہ نے مصر کی ملکی میڈیا کے حوالے سے خبر دی ہے کہ محمد مرسی آج کورٹ میں حاضر ہوئے اس کے بعد ان کی وفات ہوگئی ۔ ان کی عمر 68 برس تھی۔
تفصیلات کے مطابق محمد مرسی قطر کے لئے جاسوسی کے الزام میں مقدمے کا سامنے کررہے تھے اور کیس کی سماعت کے موقع پر کمرہ عدالت موجود تھے، جیسے ہی کارروائی برخاست ہوئی وہ بے ہوش ہوکر گرپڑے۔انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ راستے ہی میں دم توڑ گئے۔
محمد مرسی عرب بہار یہ تحریک کے بعد 2012 میں مصر کے صدر منتخب ہوئے تھے لیکن سعودی عرب اور امریکہ کی مداخلت سے جولائی 2013 میں فوجی بغاوت کے ذریعہ انہیں برطرف کرکے جیل میں بند کردیاگیا اور فوج نے تختہ حکومت پر قبضہ کرلیا ۔وہ اخوان المسلمین کے سینئررہنما تھے ۔