Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, June 8, 2019

اینٹ بھٹہ مالک کےخلاف مقدمہ درج۔۔۔۔۔ایس ڈی ایم شاہگنج نے کی کٸی بھٹوں کی جانچ۔

جون پور۔۔اتر پردیش۔ نماٸندہ صداٸے وقت۔
     ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ایس ڈی ایم شاہ گنج راجیش کمار ورما نے علاقے میں اینٹ بھٹوں کی جانچ کرتے ہوئے ایک بھٹہ مالک کے خلاف کھٹہن تھانے میں مقدمہ درج کرایا۔اس کے علاوہ نصف درجن بھٹہ مالکوں کو وجہ بتاؤنوٹس جاری کر دو روز کا وقت دیا گیا۔
ضلع مجسٹریٹ اروند ملپا بنگاری کی ہدایات پر ماحولیاتی آلودگی کے کنٹرول اور ضلع پنچایت سے اعتراضات سرٹیفکیٹ نہیں لینے والے بھٹوں کی ایس ڈی ایم راجیش کمار ورما نے ہفتہ کے روز جانچ شروع کی۔ گلرا گاؤں میں واقع ایس آر مارکا بھٹہ کی جانچ کی گئی توموقع پر لوہے کی چمنی سے بھٹہ چلتے ہوئے پایا گیا جس پر ایس ڈی ایم نے کھٹہن تھانے میں مقدمہ درج کراتے ہوئے کارروائی کی ہدایت دی۔ وہیں ایچ جے وائی اینٹ جوک آباد،جنتا اینٹ بھٹہ شیرپور، ٹی مارکہ تگھرا، نرمان بھٹہ کیراڈیہہ، آر کے وائی اینٹ بھٹہ شیرپور کی جانچ میں کو سرٹیفکیٹ و آپریٹنگ ریکارڈ موقع پر نہیں ملا۔ اس کی وجہ سے بھٹہ مالکان کو نوٹس جاری کر دو دنوں کے اندر کاغذات پیش کرنے کے لئے ہدایات دی گئی۔اس ضمن میں ایس ڈی ایم نے راجیش کمار ورما نے نے کہا کہ بھٹہ مالکان کی موجودگی اور مقررہ وقت کی حد میں کاغذات مکمل نہیں ملنے پر ان کے خلاف متعلق دفعات میں مقدمہ قائم کر کاروائی کی جائے گی۔انھوں نے کہا کہ اینٹ بھٹوں کی آپریٹنگ سے متعلق کاغذات کی جانچ جاری رہے گی اور کاروائی کی جائے گی۔