Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, July 18, 2019

زمینی تنازعہ میں مارپیٹ۔۔۔دو خواتین سمیت 4 افراد زخمی۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش نماٸندہ/صداٸے وقت۔
========================
کھٹہن تھا نہ حلقہ کے گورا گاؤں میں زمین کی بنیاد کھودنے کے معاملے کولے کر دوفریق میں آپس میں ما ر پیٹ ہو گئی جس میں دو خواتین سمیت 4 لوگ زخمی ہو گئے۔سبھی زخمیون کا علاج مقامی صحت مرکز پر کرا یا گیا۔
اطلاع کے مطابق مذکورہ تھا نہ حلقہ کے مذکورہ رہائشی بہرائچی متنازعہ زمین پر بنیاد کھود رہے تھے جس کی مخالفت سریتا زوجہ پنکج نے کیا جس کو لے کر ہوئی ما ر پیٹ میں ایک فریق سے سریتا اور دوسرے فریق سے بہرائچئی اور ان کا بھائی بشیر اور بھتیجی شبنم زخمی ہوگئے۔دونوں زخمیوں کی جانب سے دی گئی تحریر کے مطابق پولیس معاملے میں کا روا ئی کر رہی ہے۔