Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, July 2, 2019

امروہہ ہشت گردی ماڈیول مقدمہ کے چار ملزمان کو ضمانت ملی!!!!


*چھ ماہ کی مدت کے بعد بھی چارج شیٹ داخل نہ کیے جانے کے مدنظر جمعیۃ کے وکلاء نے ضمانت عرضی داخل کی تھی۔اہل خانہ نے جمعیۃ علماء ہند کا شکریہ ادا کیا*
نئی دہلی۔۲/ جولائی،صداۓوقت/آن لاٸن
____________________
مبینہ طور سے امروہہ۔ دہلی دہشت گردی ماڈیول مقدمہ میں گرفتار چار ملزمین محمد ارشاد، رئیس، زبیر ملک اور اعظم کو آج پٹیالہ ہاؤوس کورٹ سے ضمانت مل گئی۔فیصلہ آنے کے بعد ان کے اہل خانہ نے جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا محمود مدنی کا شکریہ ادا کیاجنھوں نے ان کے لیے بروقت قانونی امداد 
فراہم کی۔ 

واضح ہو کہ گزشتہ سال دسمبر اور اس کے بعد امروہہ اور دہلی سے ایک ہی سیمپل کے مقدمات میں چودہ افراد کو گرفتار کیا گیاتھا، جن میں سے دس کے خلاف گزشتہ ماہ 21/جون کو این آئی اے نے چارج شیٹ داخل کی تھی، تاہم وہ مذکورہ چار افراد کے خلاف چھ ماہ گزرنے کے باوجود بھی چارج شیٹ داخل کرنے میں ناکام رہی۔جس کو بنیاد بنا کر جمعیۃ علماء ہند کے وکلاء نے ضمانت عرضِی داخل کی تھی۔
جمعیۃ علماء ہند کے وکیل ایڈوکیٹ نوراللہ نے بتایا کہ آج عرضی کی سماعت کرتے ہوئے ایڈیشنل سیشن جج راکیش سیال نے متذکرہ ملزمین  کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا۔ رہائی کے حکم کے بعد ملزمین کے اہل خانہ مرکزی دفتر جمعیۃ علماء ہند آئی ٹی او پہنچےاور جمعیۃ علماء ہند اور اس کے جنرل سکریٹری مولانا محمود مدنی کا شکریہ ادا کیا۔انھوں نے مولانا مدنی نے اس جذبے کی تحسین کہ انھوں نے کہا تھا کہ جمعیۃ علماء ہند بے قصور افراد کی رہائی کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔