Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, July 27, 2019

دلت لڑکی کیساتھ چھیڑ خانی۔۔مخالفت کرنے پر باپ کی پٹاٸی۔

جون پور۔۔اتر پردیش۔ (نماٸندہ)۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چندوک تھانہ حلقہ کے قرہ کالج کے پاس دلت بستی کی لڑکی کے ساتھ چھیڑخانی کرنے اور طنز کرنے کی مخالفت کرنے پر شہ زوروں نے دلت بستی میں داخل ہو کر لڑکی کے والدین کی پٹائی کر دی۔بستی کے لوگ جب شہ زوروں کے خلاف جمع ہونے لگے تو وہ فائرنگ کرتے ہوئے دھمکی دیکر فرار ہو گئے۔متاثرہ نے واقعہ کی اطلاع مقامی تھانے پر دی جس پر پہنچی پولیس ملزمان کی تلاش میں مصروف ہو گئی ہے۔
اطلاع کے مطابق مذکورہ کالج کے کھیل میدان کے بغل میں گاؤں کی دلت بستی ہے۔بستی سے کھیل میدان میں آنے جانے کیلئے ایک پتلا راستہ ہے۔الزام ہے کہ کالج کے دوران باؤنڈری پر کچھ شہ زور قسم کے لڑکے بیٹھتے ہیں جو دلت بستی کی سبھی عورتوں اور لڑکیوں کے ساتھ چھیڑخانی کرتے ہوئے طنز کرتے ہیں اور مخالفت کرنے پر اکثر پٹائی کر دیتے ہیں۔ہفتہ کے روز بھی دلت بستی کی ایک لڑکی پر طنز کرتے ہوئے اس کے ساتھ چھیڑخانی کرنے لگے جس پر بستی کے لوگوں نے مخالفت کی تو شہ زوروں نے فون کر درجن بھر نوجوانوں کو جمع کر لیا اور متاثرہ کے گھر میں داخل ہو کر والدین کے ساتھ مارپیٹ کی۔شہ زوروں کے خلاف جب بستی کے لوگ جمع ہونے لگے تو انھوں نے تین راؤنڈ فائرنگ کر دہشت قائم کر دیا اور دھمکی دیتے ہوئے فرار ہو گئے۔متاثرہ نے واقعہ کی اطلاع پولیس کو دی تو سرگرم ہوئی پولیس نے موقع معائنہ کرتے ہوئے شہ زوروں کے خلاف کاروائی کیلئے دبش دینا شروع کر دی ہے۔