Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, July 28, 2019

ایک مراسلہ۔۔۔۔۔”اسلام“۔

مراالہ نگار۔۔۔۔۔۔۔۔محم یونس /صداٸے وقت۔
========================
مکرمی!اسلام مذہب کو سمجھنے کیلئے ہمیں محمد ﷺ کے عادات و اطوار،برتاؤ اور روزمرّہ کی زندگی پر غور کرنا چاہئے۔ہر کوئی یہ جانتا ہیکہ قرآن کریم ہمیں کیا سکھاتا ہے۔جب کبھی کسی دہشت گرانہ حملے میں بم بلاسٹ ہوتا ہے تو بد قسمتی سے اسے اسلام اور مسلمانوں سے جوڑ دیا جاتا ہے۔یہ حقیقت ہیکہ اسلام اور قرآن کریم اس طرح کی مذموم  دہشت گردانہ سرگرمیوں کا قطعی ذمہ دار نہیں ہے۔ہاں اگر کوئی منفرد طور سے دہشت گردی کو انجام دیتا ہے تو اس کی ذمہ داری اسی پر عائد ہوتی ہے۔قرآن کہتا ہیکہ جس نے ایک انسان کا قتل کیا اس نے پوری انسانیت کا قتل کیا۔اسلام نفرت اور تشدد کا نہیں بلکہ رواداری اور امن کا مذہب۔ہے۔ اسلام کسی سائنس داں کے ذریعے پیش کئے گئے کسی نظریہ کا نام نہیں ہے۔اسلام ایک عقیدہ اور زندگی جینے کے طریقے کا نام ہے جو خود الله نے اپنے بندوں کو بتا اور سمجھا دیا ہے۔الله کے سوا کوئی معبود نہیں ہے ۔یہ اسلام کا کلمہ ہے۔اور یہ کائنات کے راز کو سمجھنے کیلئے کافی ہے۔ہندو مذہب کی کتابوں میں بھی بالکل اسی بات کا ذکر ہے یعنی الله ایک ہے۔جب نظریہ ایک ہے تو ہم پھر کیوں ایک دوسرے کو مذہب کے نام پر قتل کرتے ہیں؟ یہ بے بنیاد بات ہیکہ اسلام دوسروں کی ہلاکت کا سبب ہے۔ بد قسمتی سے وہ لوگ جو خود صحیح راستے سے بھٹکا کر اسلام کے نام پر خود اپنے نظریے کی تشہیر کرتےہیں۔ ان کا یہ طریقہ اکثر سماج میں بے چینی پیدا کرتا ہے۔ہمیں سب سے پہلے باریکی سے اپنے مذہب کا مطالعہ کرنا چاہئے،اس کے بعد دیگر مذاہب کا۔لیکن حقیقت یہ ہیکہ ہمیں اپنے مذہب کا ہی صحیح علم نہیں ہوتا۔اس وجہ سے ایک دوسرے مذہب کے تئیں غلط فہمی پیدا ہوتی ہے۔اسلام کو سمجھنے کا ایک اور طریقہ محمد ﷺ کی زندگی کی تاریخ کا مطالعہ کرنا ہے۔تب ہمیں پتہ چلے گا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی پوری زندگی کس طرح سے گزاری۔ انہوں نے کتنے پیارو محبت سے الله کے پیغام کو زمین والوں تک پہنچایا۔
محمد یونس
نئ دہلی