Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, July 27, 2019

زمینی تنازعہ کو لیکر گزشتہ ہفتہ ہوٸی مارپیٹ میں دوران علاج ایک شخص کی موت۔


جون پور۔۔۔اتر پردیش۔ (نماٸندہ)۔
=========================
مچھلی شہر کوتوالی حلقہ کے کوتوالی محلے میں زمینی تنازعہ کو لیکر گزشتہ اتوار کے روز ہوئی مارپیٹ میں زخمی ہوئے شخص کی وارانسی میں علاج کے دوران گزشتہ روز موت ہوگئی۔وارانسی سے لاش آنے کے بعد مشتعل ہوئے متوفی کے اہل خانہ کوتوالی میں پہنچ کر ہنگامہ کرنے لگے جس سے پولیس محکمہ میں کھلبلی مچ گئی۔آناً فاناً میں پولیس نے لوگوں کو سمجھاتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا جس کے بعد سبھی واپس گئے۔
بتاتے ہیں کہ مذکورہ محلہ رہائشی بیچن ہریجن کو وزیر اعظم رہائش ملا تھا۔گزشتہ اتوار کے روز وہ مکان بنوانے کیلئے بنیاد بھروا رہا تھا کہ اسی دوران پڑوسی سے زمین کو لیکر تنازعہ ہو گیا اور بات اتنی بڑھ گئی کہ دونوں فریق کے لوگ لاٹھی ڈنڈہ لیکر ایک دوسرے پر حملہ ور ہو گئے۔مارپیٹ میں ایک فریق سے سونی (16)، مونی (15)، ہری کیش (30)، جگئی (45)، بیچن (60) اور گوتم (18) زخمی ہوگئے تھے جبکہ دوسرے فریق سے گیتا (46)، منگلیش (27) شبھاجیت (57) انجنی (20) اور سنتوش (15) زخمی ہوگئے تھے۔سبھی زخمیوں کو علاج کیلئے مقامی کمیونٹی صحت مرکز میں داخل کرایا گیا تھا جہاں سہ دیو کک حالت نازک دیکھ ڈاکٹروں نے ضلع اسپتال ریفر کر دیا تھا۔ضلع اسپتال میں بھی حالت بہتر نہیں ہونے پر بہتر علاج کیلئے وارانسی ریفر کر دیا تھا۔جمعہ کے روز وارانسی میں علاج کے دوران اس کی موت ہو گئی۔گزشتہ دیر شب لاش کے گھر پہنچتے ہی لواحقین مشتعل ہو کر لاش لیکر کوتوالی پہنچ گئے اور ملزمان کے خلاف کاروائی کی مانگ کرتے ہوئے ہنگامہ کرنے لگے۔ہنگامہ ہوتا دیکھ پولیس نے تین ملزمان کو گرفتارکرتے ہوئے کاروائی کی یقین دہانی کرایا جس کے بعد لوگ واپس لوٹ گئے۔