Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, July 27, 2019

جونپور۔نوجوان کی لاش ملنے پر سننی۔

جون پور ۔۔۔اتر پردیش۔(نماٸندہ).
=======================
شاہ گنج کوتوالی حلقہ کے پٹی چکیسر گاؤں میں گزشتہ روزوالد کی تیرہویں کیلئے سامان لینے نکلے غائب ہوئے نوجوان کی ہفتہ کے روز گھر سے کچھ دوری پر واقع ایک کھیت میں لاش ملنے سے سنسنی پھیل گئی۔اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر ڈاگ اسکوائڈ ٹیم سے تفتیش کراتے ہوئے گاؤں کے ہی ایک نوجوان کو حراست میں لیکر پوچھ گچھ کر رہی ہے۔

بتاتے ہیں کہ مذکورہ گاؤں رہائشی منوج چوہان 36کے والد سیتا رام کا گزشتہ ہفتے کے روز حرکت قلب بند ہونے سے موت ہو گئی تھی۔جمعہ کے روز سیتارام کی تیرہوی تھی جس کا سامان لینے کیلئے منوج گھر سے نکلا تھا لیکن واپس نہیں لوٹا۔دیر شام تک اہل خانہ اس کو تلاش کرتے رہے لیکن کوئی پتہ نہیں چلا۔ہفتہ کے روز گھر سے کچھ دور پر واقع رام پلٹ چوہان کے کھیت کے قریب سے گزر رہے کچھ لوگوں نے لاش کو دیکھا تو شور مچانا شروع کیا۔شور سنتے ہی جمع ہوئے لوگوں نے اس کی شناخت منوج چوہان کے طور پر کرتے ہوئے پولیس کو اطلاع دی۔اطلاع ملتے ہی سی او شاہ گنج اور کوتوالی پولیس موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضہ میں لے لیا۔پولیس نے ڈاگ اسکوائڈ کی ٹیم کو موقع پر بلا کر تفتیش شروع کرائی تو اسنیفر ڈاگ ایک کلو میٹر واقع ایک دکان پر پہنچ کر ٹھہر گیا جس پر پولیس نے دکان مالک دلیپ بند کو حراست میں لیکر پوچھ گچھ کر رہی ہے۔