Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, July 27, 2019

جونپور۔۔۔محمد حسن پی جی کالج میں ڈاکٹر اے پی جے عبد الکلام کی چوتھی برسی پر خراج عقید ۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش۔ (نماٸندہ صداٸے وقت).
=========================
شہر کے محمد حسن پوسٹ گریجویٹ کالج میں سابق صدر حکومت ہند و سائنس داں مرحوم ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کی چوتھی برسی کے موقع پرخراج عقیدت و شجرکاری پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔پروگرام میں بطور مہمان خصوصی ایس ڈی ایم صدر(آئی اے ایس) ستیہ پرکاش،پورانچل یونیورسٹی کے این ایس ایس کے کوآرڈنیٹر راکیش یادو اور تحصیلدار صدر سمیت دیگر مہمانوں نے سابق صدر کی تصویر پر گلہائے عقیدت پیش کرتے ہوئے سجرکاری کیا۔
پروگرام کو خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ایس ڈی ایم صدر نے کہا کہ سابق صدر سائنس داں عبدالکلام کو ابھی بھی پوری دنیا سلام کرتی ہے اور کام کو اپنی شناخت بنانا چاہتے ہیں۔ این ایس ایس کوآرڈنیٹرراکیش یادونے کہا کہ سبھی نے ملکر مرحوم عبدالکلام کی برسی کے موقع پر جو شجرکاری کیا اس کی حفاظت کر حقیقی خراج عقیدت پیش کریں گے۔کالج کے پرنسپل ڈاکٹر عبدالقادر خان نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالکلام کی پیدائش ہی ملک کو بااختیار اور مضبوط بنانے کیلئے ہوا تھا۔اپنی صلاحیت اور محنت کے دم پر انھوں نے بہت سی مسائیل بنا کر ملک کو حفاظت میں ایک نیا مقام حاصل ہوا۔ آج چندریان2 کامیاب ہونے کی وجہ یہ ہے کہ اس کی بنیاد مرحوم عبدالکلام نے رکھی تھی۔اس سے قبل آئے ہوئے مہمانوں کو کالج کے پرنسپل ڈاکٹر عبدالقادر خان نے دوشالا اور مومنٹو پیش کر خیر مقدم کیا۔ محمد حسن انٹر کالج کے پرنسپل ڈاکٹر ناصر خان نے سبھی کا شکر ادا کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر شاہنواز خان، ڈاکٹر قمرالدین شیخ، ڈاکٹر کے کے سنگھ، ڈاکٹر جیون یادو، ڈاکٹر شاہدہ پروین، ڈاکٹر پریم لتا گیری، ڈاکٹر راکیش کمار بند، ڈاکٹر یو پی سنگھ، ڈاکٹر شاہد علیم، محمد جئیش، محمد احمد سمیت دیگر لوگ موجود رہے۔پروگرام کی نظامت ڈاکٹر اجے وکرم نے کی۔