Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, July 27, 2019

جونپور۔۔جراٸم پیشہ عناصر کی گرفتاری کی مہم کے تحت شاطر چوروں کا گروہ پکڑا گیا۔

جون پور۔۔اتر پردیش۔ (نماٸندہ)۔
=========================
پولیس سپرٹنڈنٹ کی ہدایت پر ضلع میں چل رہے جرائم پیشہ عناصروں کی گرفتاری مہم کے تحت کرائم برانچ اور بخشاء تھانہ پولیس نے بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے سرولانس کی مدد سے خواتینوں کے گلے سے چین و قیمتی سامان لوٹ کرنے والے پورے گروہ کو گرفتارکرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔پولیس نے ان کے پاس سے لوٹ کے دو عدد سونے کی چین،نقدی روپیہ، موٹرسائیکل،طمنچہ، دیشی پستول مع کارتوس برآمد کیا۔پولیس نے گروہ کے لوٹ کے سامان کو فروخت کرنے والے ایک صراف کو بھی گرفتار کیا ہے۔

اس ضمن میں پولیس سپرٹنڈنٹ وپن مشرا نے بتایا کہ ان کی ہدایت پر ضلع کے سبھی تھانوں کی پولیس سمیت تشکیل خاص ٹیم جرائم پیشہ عناصروں پر نظر رکھے ہوئے ہے۔اسی ترتیب میں الیکٹرانگ سرولانس کی مدد سے کرائم برانچ کی ٹیم کو لوٹ کرنے والے گروہ کی معلومات حاصل ہوئی۔کرائم برانچ کی ٹیم اور بخشاء تھانہ پولیس نے مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے لکھنو۔وارانسی شاہراہ سے دو موٹرسائیکل پر سوار ایک خاتون سمیت کل پانچ لوگوں کو حراست میں لے لیا۔تھانے پر لاکر سختی سے پوچھ گچھ کے دوران انھوں نے بتایا کہ ان کا گروہ ضلع کی درجنوں واردات کو انجام دے چکا ہے۔واردات کے بعد سونے کے زیورات کو فروخت کرنے کیلئے وہ ایک پردیپ سیٹھ نامی صراف سے رابطہ کرتے تھے جو زیورات کے اچھے پیسے دلاتا تھا جس میں اس کا بھی کچھ حصہ ہوتا تھا۔پولیس نے ملزمان کی نشاندہی پر پردیپ سیٹھ کو بھی گرفتارکر لیا۔انھوں نے اپنا نام کرپاشنکر یادو ولد بھلن یادو ساکن دیوکلی کوتوالی کیراکت،جتیندر کمار ولد جگدیو ساکن نئی بازار چوکیاں تھانہ کوتوالی کیراکت،دنیش نثاد ولد کلو نشاد ساکن بڑیور کیراکت،ہریش چند نشاد ولد چکر سدرشن ساکن پورا گنیش تھانہ بلوا ضلع چندولی،سنیتا یادو بنت اندر دیو یادو ساکن نہالا پور تھانہ کیراکت کوتوالی اور پردیپ سیٹھ ولد رام جی سیٹھ ساکن سیدپور چوراہا تھانہ سید پور ضلع غازی پور بتایا۔پولیس نے تلاشی کے دوران ان کے پاس سے لوٹ کی دو عدد سوبے کی چین،دو دیشی پستول،ایک دیشی طمنچہ،نصف درجن کارتوس،چوری کی دو موٹرسائیکل اور 52سو روپیہ نقدی برآمد کیا۔پولیس نے سبھی ملزمان کے خلاف مقدمہ قائم کر چالان عدالت بھیج دیا۔