Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, July 18, 2019

اعظم گڑھ۔۔جامعہ شرعیہ فیض العلوم شیرواں سراٸمیر میں حج تربیتی کیمپ و ٹیکہ کاری

اعظم گڑھ اتر پردیش/صداٸے وقت۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
  مورخہ ١٧ جولاٸی  صبح آٹھ بجے جامعہ شرعیہ فیض العلوم شیرواں عیدگاہ سراۓمیر اعظم گڈھ میں حج تربیتی پروگرام و ٹیکہ کاری کا انععاد کیا گیا ، پروگرام کا آغاز حافظ محمد حارث کی تلاوت ہوا ۔بانی جامعہ شرعیہ حضرت مولانا مفتی اشفاق احمد اعظمی نے مناسک حج پر تفصیل سے روشنی ڈالی   جسمیں قصبہ اور قرب وجوار کے سیکڑوں عازمین حج نے شرکت کی مفتی صاحب نے اپنے خطاب میں فرمایا کہ حاجی کو چاہیۓ کہ صدق نیت اور اخلاص وللہیت کے ساتھ حج کرنے جاۓ اگر نیت میں کھونٹ ہوگی تو حج کی ادائیگی نہیں ہوگی لہذا نیت کا خاص خیال رکھیں۔

حضرت مفتی صاحب نے میقات سے ادائگی عمرہ کے احکام ومسائل احرام باندھنے  کی عملی مشق اور رمی جمرات کرنے کا طریقہ اور زیارت مدینہ منورہ اور اسکے احکام واداب پر مفصل روشنی ڈالی خواتین کے لیے الگ سے پردہ کا اہتمام کیا گیا تھا خواتین نے بھی تربیت حاصل کی ، حج کمیٹی کی طرف سے ماسٹر ٹرینر حاجی محمد سلیم عرف پپو بھای نے حج سے متعلق تمام چیزوں کو بڑے ہی تفصیل سے بیان کیا مملکت سعودیہ عربیہ کے قوانین پر روشنی ڈالی اٸر پورٹ سے لیکر مکہ مکرمہ تک پیش انے۔والے مسائل اور حج کمیٹی کی جانب سے انتظامات کو بیان کیا۔مولانا محمد افضل اعظمی نے کہا کہ حج کو اسلام میں ایک۔خاص اہمیت حاصل ہے اسلۓ عازمین حج رخت سفر باندھنے سے قبل مناسک حج کو کسی۔عالم دین سے سیکھ کر جاٸیں اور اپنے جملہ معاملات درست کرلیں اگر کسی سے عداوت ودشمنی ھو تو اسکا تصفیہ کرلیں ڈاکٹر شارق ودود ، محمد سرور، راکیش کمار سرپت یادو پر مشتمل۔14ڈاکٹروں کی ٹیم نے تقریبا 350مرد وخواتین کو پولیو ڈراپ پلانے کے۔بعد  مینگو کوکل۔انفلوینزا کا۔ٹیکہ لگا یا ، آج کے اس کیمپ کی نگرانی۔مفتی محمد اعظم ومولانا محمد فیصل نے کی اندراج کے فراٸض ماسٹر فراز مظھر ماسٹر اطھر ماسٹر جاوید محمد مذکر اصلاحی نے انجام دی حافظ۔عبد العظیم ،مولانا انظر قاسم نے حج کیمپ میں ڈاکٹروں۔کے۔ساتھ ملکر عازمین حج کی خدمات انجام دی 

۔کیمپ میں۔بانی جامعہ کی ھدایت پرہر طرح کی سھولت اور چاے ناشتے اور کھانے کا۔نظم مولانا ارشادظاھری ومولانا عبید الرحمان مفتی سلمان۔قاسمی کی۔نگرانی میں اختتام۔تک۔چلا۔اس موقع پر لٸیق احمد پردھان۔ایم ظفر خان کلیم۔شیخ عادل شیخ سابق ایم۔ایل۔اے۔ڈاکٹر احتشام ، ابوشحمہ اصلاحی شہنواز شیروانی وامق شیروانی نعیم احمدشیروانی اور علاقے کثیر تعداد میں لوگ شریک
رھے