Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, July 18, 2019

قتل کے ملزمان کی اسپتال کے فارما سسٹ کو پولیس کے سامنے دھمکی۔

جون پور۔۔اتر پردیش۔ (نماٸندہ ).
=========================
شاہ گنج سرکاری اسپتال کے لیپ تکنیشین کے قتل معاملے میں گرفتار ہوئے ملزمان عدالت کے حکم پرریمانڈ کے بعد میڈیکل معائنہ کے دوران اسپتال کے فارماسسٹ کو دھمکی دینے لگے جس سے اسپتال اہلکاروں نے سخت ناراضگی کا اظہار کیا۔اہلکار کی اطلاع پر جمع ہوئے سبھی ملازمین نے سی ایم ایس کی قیادت میں پولیس سے ملاقات کر پورے واقعہ سے آگاہ کرایا۔ملزمان کی اس حرکت سے اسپتال ملازمین میں غم وغصہ ہے۔پولیس معاملے میں جانچ کر رہی 
ہے۔ 

واضع ہو کہ اسپتال میں تعینات لیپ تکنیشین اجے کمار کو اسپتال احاطے میں واقع سرکاری قالونی سے اس کے ساتھیوں نے ہی شراب نوشی کے بعد قتل کرنقدی زیورات اور قیمتی سامان اٹھا لے گئے تھے۔واردات کو انجام دیکر جاتے وقت کچھ ملازمین نے ایک ملزم کو موقع سے ہی پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا تھا جبکہ دو دیگر ملزمان فرار ہو گئے تھے۔پولیس نے معاملے میں مقتول کے بیٹے رنوجے سنگھ کی تحریر پر روہت سیٹھ ولد بھگوتی رہائشی تاخہ پورب کے علاوہ بولٹ گوتم ولد بسنت لال رہائشی کوروالیا اور مہتاب ولد ظہور رہائشی محلہ حسین گنج کیخلاف نامزد مقدمہ درج کیا تھا۔معاملے میں دونوں ملزمان نے عدالت میں حاضر ہو گئے تھے۔جمعرات کوکوتوالی پولیس نے عدالت کے حکم پر دونوں ملزمان کوپوچھ گچھ کیلئے سات گھنٹہ ریمانڈ میں لیا تھااور دونوں ملزمان کی ریمانڈ واپس دینے کے لئے میڈیکل معائنہ کیلئے اسپتال آئی تھی۔الزام ہے کہ ملزمان پولیس کے سامنے ہی اسپتال کے فارماسسٹ گریش یادو سے بدسلوکی کرنے لگے اور جیل سے آنے کے بعد قتل کرنے کی دھمکی دینے لگے جس پر ملازم نے سی ایم ایس ڈاکٹر اماکانت سانیال کو معاملے سے آگاہ کرایا۔اطلاع ملتے ہی سی ایم ایس دیگر اہلکاروں کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے اور پولیس کے اعلی افسران کو آگاہ کرایا۔اطلاع ملتے ہی سی او شاہ گنج مع فورس اسپتال پہنچ گئے اور ملازمین سے بات کی۔معاملے میں فارماسسٹ کی جانب سے تحریر بھی دی گئی ہے لیکن خبر لکھنے جانے تک مقدمہ درج نہیں ہوا تھا۔بدمعاشوں کے اس رویہ سے میڈیکل اہلکاروں میں غم و غصہ ہے۔