Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, July 18, 2019

جونپور۔۔انٹر کالج میں درخت کے نیچے کلاس، درخت زمیں دوز۔ایک طالبہ کی موت استاد سمیت کٸی زخمی۔

جون پور۔۔اتر پردیش۔ نماٸندہ ۔۔صداٸے وقت۔
=========================
نیوڑیاں تھا نہ حلقہ کے نیوڑیاں انٹر کالج میں جمعرات کے روزدرخت کے نیچے چل رہی کلاس کے دوران قدیم درخت زمیں دوز ہو گیا جس کے سبب میں استاذ سمیت 8طلباء درخت میں دب گئے۔درخت کے زمیں دوز ہوتے ہی پورے اسکول احاطے میں افرا تفری مچ گئی۔اسکول انتظامیہ اور مقامی لوگوں کی مدد سے استاذ سمیت دیگر زخمیوں کو ملبے سے نکال کرچارپائی کی مدد سے علاج کیلئے مقامی صحت مرکز میں داخل کرایا گیا جہاں علاج کے دوران ایک طالبہ کی موت ہو گئی۔طالبہ کی موت کی خبر سنتے ہی مقامی لوگ مشتعل ہو گئے اور ایمبولنس کے دیر میں آنے کی بات کرتے ہوئے پتھراؤ کر دیا جس سے ایمبولنس کو نقصان پہنچا۔

اطلاع کے مطابق مذکورہ کالج میں جمعرات کی صبح ساڑھے دس بجے ریاضی کے استاذ ہری نارائن اپا دھیای درجہ 6 کے طالب علم اور طالبات کو ایک احاطے میں واقع ایک قدیم پیپل کے درخت کے نیچے پڑھا رہے تھے کہ اچانک سو سالہ قدیم درخت زمیں دوذ ہونے لگا۔ موقع کی نزاکت کو دیکھتے ہو ئے چند طالب علم اور طالبات وہاں سے بھاگ گئے لیکن استاذ سمیت 2 طالب علم اور نصف درجن طالبات اس کی زد میں آکر شدید طور پرزخمی ہوگئے۔ واقعہ کے بعد کالج کے کیمپس میں افراتفری مچ گئی۔ موقع پر جمع ہو ئی بھیڑ نے ایمبولینس کو کئی بار کال کیا لیکن فون ریسیو نہیں ہو سکا۔اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچے مقامی تھا نہ انچارج سمیت پڑوس کے لوگوں نے چار پائی کے سہارے کسی طرح زخمیوں کو علاج کے لئے طبی مرکز رام نگر پہنچا یا۔وہیں اسپتال کے سامنے کھڑی ہوئی ا یمبولینس کو دیکھ کر جمع ہوئی بھیڑ بے قابو ہو گئی اور ایمبولینس کے او پر پتھر بازی کر نے لگے جس سے ایمولینس کا کانچ ٹوٹ گیا۔موقع پر جمع ہوئے معززین کے سمجھانے کے بعد معاملہ رفع دفع ہو ا۔موقع پر ابتدائی علاج کے بعد تمام زخمیوں کو علاج کے لئے ضلع اسپتال روا نہ کر دیا گیا جہاں شدید طور پر زخمی طالبہ شویتا 14 کی علاج کے دوران مو ت ہو گئی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سی او مڑیاوں اودھیش شکلا، تحصیلدار سدرشن رام، ریونیو اہلکار کی ٹیم بھی مو قع پر پہنچ گئی۔واقعہ کے گھنٹوں گزر جانے کے بعد بھی تعلیم محکمہ کا ایک بھی افسر اور ملازم کے موقع پر نہ پہنچنے پر لوگوں میں ناراضگی پائی جارہی ہے۔