Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, July 18, 2019

جونپور۔۔اساتذہ یونین نے اسکول انسپکٹر دفتر میں کی تالا بندی۔۔۔۔۔زبردست احتجاجی مظاہرہ۔

جون پور۔۔اتر پردیش۔ نماٸندہ۔۔صداٸے وقت۔
=========================
ثانوی استاذ سنگھرش مورچہ کے ضلع صدر تلک راج سنگھ کی قیادت میں جمعرات کو ضلع اسکول انسپکٹر دفتر میں تالابندی کے ساتھ زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اساتذہ کے ہجوم نے یہاں سے جلوس نکا ل کر کلکٹریٹ پہنچ وزیر اعلی کو منسوب مطالبات کا میمورنڈم ضلع مجسٹریٹ کو سونپا۔
اس سے قبل تالابندی کے دوران ضلع صدر تلک راج سنگھ نے کہا کہ جب تک اساتذہ کی تنخواہ ادائیگی نہیں ہو جاتی ہے اس وقت تک ہم سب استاذ مسلسل دھرنے پر بنے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ڈی آئی اوا یس ڈاکٹر برجش مشرا کا کوئی کام انصاف پرست نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ جہاں ڈی آئی اوایس 131 ایڈہاک اساتذہ کی تنخواہ ادائیگی گزشتہ ایک سال سے روک کر بیٹھے ہیں، وہیں اپنے کچھ چہیتے لوگوں کی تنخواہ ادائیگی مسلسل جاری بھی رکھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈی آئی اوایس کو ہمارے تنخواہ کو روکنے کا حکم نہ حکومت سے حاصل ہے اور نہ ہی عدالت سے لیکن اس کے باوجود وہ تاناشاہی رویہ اختیار کرتے ہوئے ایڈہاک اساتذہ کی تنخواہ ادائیگی روکے ہوئے ہیں۔ 

تنخواہ ادائیگی ہونے تک ڈی آئی اوا یس دفتر پر مسلسل دھرنہ چلتا رہے گا۔ اسی ترتیب میں اکھلیش سنگھ صوبائی جنرل سیکرٹری، پرمود سنگھ سیکریٹری ثانوی استاذ یونین کے علاوہ تمام مقررین نے اپنا اظہار خیال کرتے ہوئے ڈی آئی اوایس کے طریقہ کار پر سوال کیا۔ اس موقع پر مہندر پرتاپ سنگھ، آشیش مشرا، گجادھر رائے، لال بہاری یادو، امریش مشرا، رام جیت سروج، ستیہ پرکاش سنگھ، ومل سنگھ، روندر دوبے، مینک سنگھ، راجندر سنگھ، امن شریواستو، سوربھ سنگھ، اوم پرکاش یادو، شیو پرتاپ سنگھ، سندیپ مشرا، منوج یادو، ارون سنگھ،منگلیش پانڈے، ومل موریا،  سندیپ سنگھ، شیلندر موریا سمیت دیگر اساتذہ موجود رہے۔