Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, July 19, 2019

جونپور۔۔ڈی آٸی او ایس کے خلاف ٹانوی اساتذہ یونین کا احتجاج دوسرے روز بھی جاری۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش۔نماٸندہ صداٸے وقت۔
=========================
ڈی آئی او ایس ڈاکٹر برجیش مشرا کی من مانی طریقہ کے خلاف ثانوی استاذ یونین کی تحریک جمعہ کو دوسرے دن بھی جاری رہا۔ ضلع صدر تلک راج سنگھ کی قیادت میں ضلع ا سکول انسپکٹر دفتر میں تالابندی کے ساتھ مظاہرہ کیا گیا۔اس دوران اتر پردیش پرائمری اساتذہ ایسوسی ایشن نے مظاہرین اساتذہ کو اپنی حمایت دیا۔

اس دوران اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ضلع صدر تلک راج سنگھ نے کہا کہ جب تک اساتذہ کی تنخواہ ادا نہیں ہو جاتی ہے اس وقت تک ہم سب استاذ مسلسل دھرنے پر بنے رہیں گے۔ڈی آئی اوایس ڈاکٹر برجش مشرا کا کام کسی بھی طرح سے جائز نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈی آئی اوایس کو ہمارے تنخواہ کو روکنے کا حکم نہ حکومت سے حاصل ہے اور نہ ہی عدالت سے لیکن اس کے باوجود وہ تاناشاہی رویہ اپناتے ہوئے ایڈہاک اساتذہ کی تنخواہ ادائیگی روکے ہیں۔ اس دوران اترپردیش پرائمری استاذ یونین کے ضلع نائب صدر راجیش سنگھ، تنظیم سیکریٹری اشونی سنگھ، اترپردیش ثانوی استاذ یونین کے نائب صدر پرمود سنگھ،گجادھر رائے، استاذ لیڈرراجیش سنگھ منا سمیت تمام استاذ لیڈروں نے اساتذہ کو اپنی حمایت کرتے ہوئے تحریک کو آگے بڑھانے کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر مہندر پرتاپ سنگھ، آشیش مشرا، لال بہاری یادو، امریش مشرا، رام جیت سروج، ستیہ پرکاش سنگھ، کرتی سنگھ، ومل سنگھ، روندر دوبے، مینک سنگھ، راجندر سنگھ، امن شریواستو، سوربھ سنگھ، اوم پرکاش یادو، شیو پرتاپ سنگھ، وکاس سنگھ، یادویندر سنگھ، نیرج سنگھ، پنکج مشرا، سندیپ مشرا، منوج یادو، ارون سنگھ، منگلیش پانڈے، ومل موریا، اجے سنگھ، سندیپ سنگھ، شیلندر موریا سمیت دیگر اساتذہ موجود رہے۔