Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, July 19, 2019

پرینکا گاندھی کی گرفتاری پر کانگریسیوں کا احتجاجی مظاہرہ۔۔۔۔۔۔وزیر اعلیٰ کا پتلا نذر آتش۔۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش۔ نماٸندہ ۔۔صداٸے وقت۔
=========================
سون بھدر میں ہوئے قتل عام میں مارے گئے لوگوں کے اہل خانہ سے ملنے جا رہی کانگریس پارٹی کی قومی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا کی گرفتاری مرزا بارڈر پر ہونے کی خبر سنتے ہی یوتھ کانگریس کے کارکن مشتعل ہو گئے۔گرفتاری سے ناراض کارکنوں نے بدلا پور کے بھوالہی چوراہے پر صوبے کے وزیر اعلی کا پتلا نذر آتش کیا۔
یوتھ کانگریس کے صدر ستیہ ویر سنگھ نے کہا کہ کانگریس پارٹی کی قومی جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی متاثرہ کنبوں سے ملنے جاتی ہے تو ان کو گرفتار کر لیا جاتا ہے جو دلتوں کی آواز کو دبانے کی کوشش ہو رہی ہے اور اگر آواز کو کوئی اٹھانے کی کوشش کرتا ہے تو آواز بی جے پی پولیس کی جانب سے لاٹھی ڈنڈے سے دبانے کی کوشش کر رہی ہے۔ کانگریس پارٹی کا کارکن ایسی حرکت کو قطعی برداشت نہیں کرے گا۔

 اس موقع پر وویک یادو، سریندر شرما، مہندر یادو، رنکو یادو،محمد رئیس، سونو اپادھیائے، وپن مشرا، پون پٹیل، راجو نشاد،چنٹو سنگھ، شنی سنگھ سمیت درجنوں کارکن اور عہدیدار موجود رہے۔