Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, July 19, 2019

اسکارپیو سمیت چار مویشی اسمگلر پولس کی گرفت میں۔مویشی کیساتھ نا جاٸز اسلحہ بر آمد۔۔

جون پور۔۔اتر پردیش۔ (نماٸندہ صداٸے وقت)۔
=========================
پولیس سپریٹنڈنٹ کی ہدایت پر ضلع میں چل رہے مجرمانا معاملوں میں ملوث بدمعاشوں اور مویشی اسمگلروں کے خلاف مہم کے تحت میر گنج پولیس نے بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے اسکارپیو گاڑی میں سوار چار اسمگلروں کو گرفتارکر لیا۔

پولیس نے ان کے پاس سے اسکارپیو میں لادی گئی ایک بکری،بھیڑ اور ناجائز طمنچہ برآمد کیا۔
اس ضمن میں پولیس سپرٹنڈنٹ وپن مشرانے جمعہ کے روز صحافیوں کو پولیس لائن میں معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ ان کی ہدایت پر ضلع کے سبھی تھانوں پر مہم چلائی جا رہی ہے جس کے تحت پولیس ٹیم جرائم پیشہ عناصروں کی گرفتاری اور مشتبہ لوگوں کی حرکتوں پر نگاہ رکھے ہوئے ہے۔مہم کے تحت گزشتہ شب تھانہ انچارج میر گنج کرشن کمار گپتا کو مخبر خاص سے اطلاع موصول ہوئی کہ مویشیوں کی چوری کر اسمگلنگ کرنے والا گروہ اسکارپیو گاڑی کانمبر بدل کر کسی واردات کو انجام دینے کیلئے بندھوا کی طرف جا رہے ہیں۔اطلاع ملتے تھانہ انچارج مع فورس مذکورہ پلیا کے سنسان مقام پر محاصرہ کر لیا اور اسکارپیو کو روک کر اسمگلروں کو گرفتارکر لیا۔تلاشی کے دوران پولیس نے اسکارپیو میں چوری کر لادی گئی ایک بکری،بھیڑ اور ناجائز طمنچہ برآمد کیا۔اسمگلروں نے اپنا نام وکاس کمار سروج ولد لال جی سروج ساکن سجئی تھانہ پوارا،وجے چند پٹیل ولد شمبھوناتھ پٹیل ساکن دھرم پور تھانہ منگرابادشاہ پور،اجے کمار پٹیل ولد رام آشرے پٹیل ساکن دھرم پور اور رمیش پٹیل ولد بنواری پٹیل ساکن دھرمپور تھانہ منگرابادشاہ پور بتایا۔پولیس نے سبھی ملزمان کے خلاف متعلق دفعات میں مقدمہ قائم کر چالان عدالت بھیج دیا۔