Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, July 19, 2019

زمینی تنازعہ میں مار پیٹ ۔۔متعدد زخمی۔دوران علاج ایک شخص کی موت۔

جون پور ۔۔اتر پردیش(نماٸندہ)۔
========================
نیوڑیاں تھانہ حلقہ کے رسولہاں گاؤں میں جمعہ کے روز پڑوسیوں کے درمیان زمینی تنازعہ کو لیکر جم کر مارپیٹ ہو گئی۔دونوں طرف سے چلے لاٹھی ڈنڈے میں ایک نوجوان شدید زخمی ہو گیا جس کو علاج کیلئے مقامی صحت مرکز میں داخل کرایا گیا جہاں سے ڈاکٹروں نے ضلع اسپتال ریفر کر دیا۔ضلع اسپتال میں پہنچنے پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج کاروائی میں مصروف ہو گئی ہے۔
اطلاع کے مطابق مذکورہ گاؤں رہائشی رمیش 32ولد کانتا پرساد روزی روٹی کے سلسلے سے دہلی میں رہ کر نوکری کرتا ہے۔گزشتہ ماہ وہ گھر آیا تھا اور گھر کے کچھ کام کو کرانے کی کوشش میں تھا۔بتاتے ہیں کہ جمعہ کے روز زمین کے کسی معاملے کو لیکر اس کے پڑوسی متھون ولد ہیرالال سے کہا سنی ہونے لگی اور دیکھتے ہی دیکھتے دونوں ایک دوسرے پر حملہ ور ہو گئے۔جم کر چلے لاٹھی ڈنڈے میں رمیش شدید زخمی ہو کر گر گیا۔مقامی لوگوں کی مدد سے زخمی کو علاج کیلئے مقامی رام نگر صحت مرکز میں داخل کرایا گیا جہاں حالت نازک دیکھ ڈاکٹروں نے بہتر علاج کیلئے ضلع اسپتال ریفر کر دیا۔ضلع اسپتال پہنچنے پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج ضروری کاروائی میں مصروف ہو گئی ہے۔