Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, July 5, 2019

جمعتہ یوتھ کلب کے نوجوان حاجیوں کی خدمت کے لٸے حج ہاوس ترکمان گیٹ دہلی پر ہمہ تن مصروف۔۔


نئی دہلی/صداۓوقت۔/ذراٸع
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جمعیۃ یوتھ کلب کے بھارت اسکاؤٹ اینڈگائیڈ تربیت یافتہ نوجوان معروف بین الاقوامی تنظیم بھارت اسکاؤٹس اینڈ گائیڈس کے زیر اہتمام پہلی بار حاجیوں کی خدمت کے لیے حج ہاؤوس ترکمان گیٹ(دہلی) پر موجود رہیں گے۔ بھارت اسکاؤٹس اینڈ گائیڈس کے جوائنٹ ڈائریکٹر(فیلڈ آپریشن) کرشنا سوامی آر نے آج مہاتما گاندھی مارگ دہلی میں واقع اپنے قومی ہیڈکواٹر میں منعقد ایک مختصر تقریب میں اعلان کیا کہ اس کے ساتھ ہماری ایک ٹیم حاجیوں کی خدمت کے لیے ائیرپورٹ پر بھی موجود رہے گی۔ انھوں نے اس موقع پر  جمعیۃ یوتھ کلب، جمعیۃ علماء ہند کا شکریہ ادا کیا جن کے تعاون سے وہ پہلی بار ہندستان میں حاجیوں کی خدمت کررہے ہوں گے۔

  واضح ہو کہ آج دوپہر بھارت اسکاؤٹس اینڈ گائیڈ س کے قومی ہیڈکوارٹر میں ایک نشست بھی منعقد ہوئی جس میں سہارن پور سے آئے ہوئے جمعیۃ  یوتھ کلب کے تربیت یافتہ نوجوانوں سے کرشنا سوامی آر، مولانا حکیم الدین قاسمی اور ماسٹر ہدایت اللہ صدیقی نے خطاب کیا اور نوجوانوں سے کہا کہ آ پ ان لوگوں کی خدمت کرنے جارہے ہیں جن کو اللہ نے اپنے گھر کعبہ شریف بلایا ہے۔اس لیے ان کی خدمت کو اپنے کے لیے سرمایہ افتخار سمجھ کر کریں۔کرشنا سوامی نے یہ بھی اعلان کیا کہ اس بار ہم نے دہلی سے تجربہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، آیندہ  ملک میں جہاں جہاں بھی حج ٹرمینل ہے، ہم وہاں حاجیوں کی خدمت کو پہنچیں گے۔ مولانا حکیم الدین قاسمی نے نوجوانوں سے کہا کہ آپ حاجیوں کے ساتھ حسن اخلاق سے پیش آئیں اور ان کی ہر ممکن مدد کریں۔ اگر آپ نے ان کی خدمت جذبہ و اخلاص سے کیا تو اللہ تعالی اس کی برکت سے آپ کو بھی اپنے گھر ضرور بلائے گا۔جمعیۃ یوتھ کلب کے ماسٹر ہدایت اللہ صدیقی نے بتایا کہ یہ نوجوان تین شفٹوں میں کام کریں گے۔ ہر شفٹ میں پندرہ پندرہ نوجوان جج ہاؤوس ترکمان گیٹ پر موجود رہیں گے۔یہ سلسلہ آج سے شروع ہو کر 19/جولائی  تک چلے گا۔
آج کی تقریب میں مذکورہ شخصیات کے علاوہ اروپ سرکار نائب ڈائریکٹر آف اسکاؤٹ پروجیکٹ،محترمہ سریکھا شری واستونائب ڈائریکٹر آف گائیڈ پروجیکٹ،راج کما ر کوشک جوائنٹ ڈائریکٹر بھارت اسکاؤٹس اینڈ گائیڈس شعبہ نظم ونسق، عظیم اللہ صدیقی مولانا واصف ، مولانا منور، مولانا رفاقت ، ماسٹر ورنگ زیب بھائی، مولانا جنید و غیرہ بھی موجود رہے۔