Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, July 23, 2019

ڈی آٸی او ایس جونپور کے خلاف ثانوی اساتذہ کا احتجاجی مظاہرہ آج بھی جاری رہا۔۔

جون پور ۔۔۔اتر پردیش۔نماٸندہ صداٸے وقت ۔
=======================
ڈی آئی او ایس ڈاکٹر برجیش مشرا کے رویہ کے خلاف گزشتہ ہفتے سے چل رہا اساتذہ کادھرنہ مظاہرہ منگل کے روز بھی ڈی آئی اوایس دفتر پرجاری رہا۔

معاہدہ اساتذہ سنگھرش مورچہ کے زیر اہتمام میں چل رہے دھرنے کو خطاب کرتے ہوئے ضلع صدر تلک راج سنگھ نے دھرنے کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ کی اس تحریک کی نوعیت تبدیل ہونے والی ہے۔ مطالبہ مکمل ہونے تک دھرنہ ڈی آئی او ایس کے دماغ کام کرنے کیلئے پوجا کے ساتھ بھوخ ہڑتال میں تبدیل ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جب تک ایڈہاک اساتذہ کی مطالبات کو پورا نہیں کیا جائے گا تحریک جاری رہے گا۔ اس موقع پر اکھلیش سنگھ صوبائی جنرل سیکرٹری پرنسپل مہاسبھا، مہندر پرتاپ سنگھ، آشیش مشرا، لال بہاری یادو، امریش مشرا، رام جیت سروج، ستیہ پرکاش سنگھ، کیرتی سنگھ، ومل سنگھ، روندر دوبے، مینک سنگھ، راجندر سنگھ، امن شریواستو، سوربھ سنگھ، اوم پرکاش یادو، شیو پرتاپ سنگھ، وکاس سنگھ، یادویندر سنگھ، نیرج سنگھ، پنکج مشرا، سندیپ مشرا، پرشانت سنگھ، منوج یادو، ارون، منگلیش پانڈے، ومل موریا، اجیت سنگھ، سندیپ سنگھ، شیلندر موریاسمیت دیگر اساتذہ موجود رہے۔