Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, July 23, 2019

سکھی ویلفیٸر فاونڈیشن کے تحت ”گرل تحفظ بیداری مہم“کا پروگرام منعقد

جون پور۔۔اتر پردیش (نماٸندہ)۔
===================
سکھی ویلفیئر فاؤنڈیشن نے حکومت کی جانب سے چلانے والی "گرل تحفظ بیداری مہم" کے تحت، شہر کے ایک نسواں انٹر کالج کے احاطے میں لڑکیوں کو خود حفاظت کرنے کے لئے اہم معلومات اور ٹریننگ پروگرام منعقد کیا گیا۔

اس موقع پر خواتین تھانہ انچارج تاراوتی یادو نے "کوچ مشن" کے تحت لڑکیوں کیلئے پولیس کی جانب سے چلائی جا رہی منصوبے کی معلومات دیکر ان میں نئی توانائی پیدا کی۔کونسلر رشمی مشرا نے پولیس ہیلپ لائن نمبر 100، خواتین ہیلپ لائن نمبر 1090 اور 108، چائلڈ ہیلپ لائن نمبر 1098، اینٹی رومیو ٹیم وغیرہ کے بارے میں لڑکیوں کو تفصیلی معلومات دی۔اس دوران بین الاقوامی مارشل آرٹ کھلاڑی سنجیو ساہو کی قیادت میں ان کی ٹیم نے اسکول کی لڑکیوں کو اپنے دفاع کے طریقے سکھائیں۔اما جی اور وندنا جی نے خواتین کی ٹیم سے لڑکیوں کو گڈ ٹچ اورخراب ٹچ کے بارے میں تفصیلی معلومات دی۔ادارہ کی صدر پریتی گپتا نے طالبات کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لڑکیوں کی عزت کی حفاظت خود ان کے ہاتھوں میں ہے اور لڑکیوں کو اپنے آپ کو کسی سے بھی کم نہیں سمجھتی ہیں۔ لہذا خود کی حفاظت کے ساتھ صحت کت تئیں بیدار ہونا بھی بہت اہم ہے۔ اس موقع پر سکھی ویلفیئر ٹیم کی تلیکا شریواستو، پنکی جیسوال، سادھنا گپتا، شردھا جیسوال، آشا گپتا، سریتا جیسوال وغیرہ نے سینیٹری پیڈ کے استعمال کی اہمیت سمجھاتے ہوئے طالبات میں مفت سینیٹری پیڈ بھی تقسیم کیا۔