Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, July 20, 2019

جونپور۔۔ڈی آٸی او ایس کے خلاف ثانوی اساتذہ یونین کا احتجاج تیسرے روز بھی جاری۔۔۔۔۔۔۔اساتذہ نے بوٹ پالش کرکے کیا احتجاج۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش۔نماٸندہ صداٸے وقت۔
=========================
ڈی آئی او ایس ڈاکٹر برجیش مشرا کی من مانی طریقہ کے خلاف ثانوی استاذ یونین کی تحریک ہفتہ کو تیسرے دن بھی جاری رہا۔ ضلع صدر تلک راج سنگھ کی قیادت میں ضلع ا سکول انسپکٹر دفتر میں تالابندی کے ساتھ مظاہرہ کیا گیا۔اس دوران مظاہرین اساتذہ نے الگ انداز میں شہر کے جیسج چوراہے پر بوٹ پالش کر اپنا احتجاج درج کرایا۔
بوٹ پالش کرتے اساتذہ

اس دوران اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ضلع صدر تلک راج سنگھ نے کہا کہ جب تک اساتذہ کی تنخواہ ادا نہیں ہو جاتی ہے اس وقت تک ہم سب استاذ مسلسل دھرنے پر بنے رہیں گے۔ڈی آئی اوایس ڈاکٹر برجش مشرا کا کام کسی بھی طرح سے جائز نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈی آئی اوایس کو ہمارے تنخواہ کو روکنے کا حکم نہ حکومت سے حاصل ہے اور نہ ہی عدالت سے لیکن اس کے باوجود وہ تاناشاہی رویہ اپناتے ہوئے ایڈہاک اساتذہ کی تنخواہ ادائیگی روکے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ تنخواہ ادائیگی نہیں ہونے پر جلد ہی تحریک کو بھوک ہڑتال میں تبدیل کیا جائے گا اور حق کیلئے آخر دم پر احتجاج جاری رہے گا۔ اس موقع پر مہندر پرتاپ سنگھ، آشیش مشرا، لال بہاری یادو، امریش مشرا، رام جیت سروج، ستیہ پرکاش سنگھ، کرتی سنگھ، ومل سنگھ، روندر دوبے، مینک سنگھ، راجندر سنگھ، امن شریواستو، سوربھ سنگھ، اوم پرکاش یادو، شیو پرتاپ سنگھ، وکاس سنگھ، یادویندر سنگھ، نیرج سنگھ، پنکج مشرا، سندیپ مشرا، منوج یادو، ارون سنگھ، منگلیش پانڈے، ومل موریا، اجے سنگھ، سندیپ سنگھ، شیلندر موریا سمیت دیگر اساتذہ موجود رہے۔