Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, July 20, 2019

جونپور۔ضلع حج کمیٹی کے زیر اہتمام عازمین حج کی ٹیکہ کاری و تربیتی پروگرام کا انعقاد۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش ۔۔۔نماٸندہ ۔۔صداٸے وقت۔
=========================
حج کمیٹی آف انڈیا اور ضلع حج کمیٹی کے ممبرالحاج شاہ محمد طارق ایڈووکیٹ کی جانب سے ضلع کے عازمین حج کی ٹیکاری اور تربیت کیمپ مدرسہ جامعہ مو منہ للبنات محلہ سپاہ میں الحاج حکیم ایم ایم نشتر کی صدارت میں منعقد کیا گیا۔پروگرام کا آغاز قاری ضیا ء نے تلاوت کلام پاک سے کیا۔ نعتیہ کلام احمد نثار نے پیش کیا۔

اس مو قع پر قاری نیاز احمد نے ایام حج کے متعلق تفصیلی خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ حج زندگی میں ایک بار فرض ہے اس لئے خوب تیاری کے ساتھ حج کا سفر کرنا چاہئے جس سے حج کے ارکان میں کسی طرح کی کو ئی کمی نہ رہ سکے۔مولانا آفاق احمد فاروقی نے عمرہ، حج اور وہاں کے تاریخی مقامات کے بارے میں لوگوں کو تفصیلی معلومات فراہم کر اتے ہو ئے مال مسائل کے متعلق معلومات فراہم کرا یا۔مولانا ابوبکر نے حج کا ساتھی نام کی کتاب عازمین حج کو تقسیم کیا اور حج اورعمرہ کے متعلق معلومات فراہم کرا یا۔سابق ایم ایل اے حاجی افظال احمدنے عازمین حج کو حج گائڈ تقسیم کی اور عازمین حج کو مشورہ دیا کہ سفر کے دوران معتدل غذائیں لیں تاکہ دوران سفر ان کو بار بار ضرورت کے لئے جانا نہ پڑے کیوں کہ زرا سی بھی چوک آپ کے لئے پریشانی کا باعث بن سکتی ہے۔حج کمیٹی آف انڈیا کے ٹرینر اور ضلع حج کمیٹی کے رکن الحاج شاہ محمد طارق ایڈووکیٹ نے عمرہ اور حج سفر کے متعلق تفصیلی معلومات فراہم کر اتے ہو ئے کہا کہ ایر انڈیا کے ذریعہ 45 کلو لگیج طے کیا گیا ہے ایک سوٹ میں 22 کلو سے زیادہ سامان نہ رکھیں اس کے علاوہ ہینڈ بیگ میں دس کلو سے زیادہ سامان ساتھ لے کر سفر نہ کریں خود کے احتیاط سے عازمین حج کسی طرح کی پریشانیوں سے بچ سکتے ہیں حج کمیٹی کے ذریعہ جاری ہدایت نامہ پر مکمل طور پر عمل کر یں۔ ٹرینر ایاز احمد نے عازمین حج سے اپیل کیا کہ سفر کے دوران اپنے ساتھ ماچس، تیل، جلنے والے سامان، نشہ آور اشیاء گٹکھا وغیرہ اپنے ساتھ نہ لے جائیں سی ایم او ڈاکٹر رام جی پانڈے کے ذریعہ عازمین حج کومنجائٹسٹ کا ٹیکہ لگا یا گیا اور پولیو کی خوراک بھی پلائی گئی۔الحاج ایم ایم نشتر نے کہا کہ سفر کے دوران اپنے سامان اور پسیوں کو مھفوظ جگہ پر رکھیں۔اس مو قع پر عارف محمد، ڈاکٹرا بو اکرم حاجی آصف محبوب، عنایت اللہ، ریاض عالم خان، محمد عامر، نور محمد، ممتاز علی ایڈووکیٹ، شمیم خان ایڈووکیٹ، حاجی مبشر، ڈاکٹر آفتاب عالم خان حاجی جلیل، توحید عالم،الحاج گلزار احمد وغیرہ خصوصی طور پر مو جود رہے۔