Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, July 31, 2019

مسلم نوجوان نے جئے شری رام کا نعرہ لگانے کیلئے مجبور کرنے والے کا سرقلم کردیا

آسنسول/مغربی بنگال۔۔۔صداٸے وقت۔/٣٠ جولاٸی ٢٠١٩۔۔۔بشکریہ سیاست ڈاٹ کام۔
=========================
مغربی بنگال میں ایک 19 سالہ مسلم نوجوان محمد کبیر نے جئے شری رام کا نعرہ لگانے کے لئے زبردستی کرنے والے ایک نوجوان کا سرقلم کردیا ۔ پولیس نے کبیر کو گرفتار کرلیا ہے ۔ یہ واقعہ گزشتہ منگل کا ہے ۔ اس نے کہا کہ سورج بہادر (24) سالہ نے اسے جئے شری رام کا نعرہ لگانے کے لئے مجبور کیا تھا جس کے بعد اپنے بچاؤ کے لئے اس نے اس کا کام تمام کردیا ۔ سورج بہادر کی بہن نے آسنسول نارتھ پولیس اسٹیشن میں /23 جولائی کو شکایت درج کروائی تھی قتل کے چند گھنٹوں بعد کبیر کو پولیس نے حراست میں لے لیا ۔ بی جے پی کے حامیوں نے پولیس اسٹیشن کو گھیر لیا ۔ بی جے پی صدر مغربی بردوان لکشمن غوری نے سخت انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر 3 دن کے اندر خاطی کو گرفتار نہیں کیا گیا تو بڑے پیمانہ پر احتجاج کیا جائے گا ۔ عینی شاہدین سے پوچھ گچھ کے بعد پتہ چلاکہ سورج بہادر اور کبیر دونوں مل کر /23 جولائی کو شراب نوشی کررہے تھے
[31/07, 1:16 pm] Cred: دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا جس کے بعد یہ واقعہ پیش آیا ۔ عدالت کے باہر کبیر نے کہا کہ میں نے سورج بہادر کو غلطی سے مارا ہے ۔ وہ مجھے جئے شری رام کا نعرہ لگانے کے لئے مجبور کررہا تھا ۔ میں نے خود کو بچانے کی کوشش کی تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ کبیر اور سورج دونوں دوست تھے باقاعدہ دیگر دوستوں سے مل کر شراب نوشی کرتے تھے ۔ کسی بات پر دونوں میں جھگڑا ہوا اور کبیر نے مبینہ طور پر سورج پر اینٹوں سے حملے کرکے ہلاک کردیا ۔ پولیس نے کہا کہ ہم نے ملزم کو گرفتار کرکے اس پر تعزیرات ہند کی دفعہ 302 کے تحت کیس درج کیا ہے ۔ واضح رہے کہ ملک میں ہجومی تشدد کے بڑھتے واقعات اور جئے شری رام کے نعرے لگانے کیلئے مجبور کرتے ہوئے زدوکوبی کے ذریعہ اب تک کئی مسلمانوں کو ہلاک کیا گیا ہے ۔