Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, July 12, 2019

سی سی أٸی ایم ممبر شپ یوپی سے امیدوار ڈاکٹر علاٶ الدین کا مشرقی یوپی کا دورہ۔

جونپور۔۔۔اتر پردیش۔۔صداٸے وقت۔۔مورخہ ١٢ جولاٸی ٢٠١٩
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔سینٹرل کونسل أف انڈین میڈیسن(سی سی أٸی ایم).کے ممبر شپ کا الیکشن مورخہ 18 جولاٸی کو ہونے جارہا ہے۔یونانی سے پورے اتر پردیش سے صرف افراد کو منتخب ہوکر جانا ہے۔کل 9 امیدوار میدان میں ہیں۔۔امیدواروں کی رابطہ مہم کافی تیز ہوگٸی ہے۔
اسی کڑی میں سی  سی آٸی ایم ممبر شپ کے امیدوار ڈاکٹر علاٶ الدین نے اپنی ٹیم کیساتھ مشرقی یوپی کے دورے پر ہیں۔جہاں آج انھوں نے جونپور شہر کیساتھ ساتھ ضلع کے نواحی علاقوں کا بھی دورہ کیا اور یونانی ڈاکٹروں سے ملکر اپنے لٸیے ووٹ کی اپیل کی۔


شاہ گنج ،کھیتا سراٸے و دیگر علاقوں کا دورہ کرتے ہوٸے ساتھ میں چل رہے یو پی کے چکتسا پریشد کے ممبر ڈاکٹر ایس ایس اشرف نے بتایا کہ ڈاکٹر علاٶ الدین ایک فعال شخصیت ہیں اور یونانی کی بقا او فروغ کے لٸیے ہر طرح کی قربانی دینے کو تیار ہتے ہیں۔ان کے کارناموں کا تذکرہ کرتے ہوٸے ڈاکٹر اشرف نے کہا کہ سماجوادی پارٹی کے دور حکومت میں جب پوری ریاست کے آیوش کے ڈاکٹروں نے لکھنٸو کے شہید اسمارک پر امن مظاہر کر رہے ڈاکٹروں پر پولیس نے لاٹھی چارج کیا تو اسوقت ڈاکٹر علاٶالدین اپنے ساتھیوں کو بچانے میں پیش ہیش رہے انھوں نے اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوٸے اپنے ساتھیوں کی حمایت میں کھڑے رہے۔جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ پولیس ایف آٸی آر میں سب سے اوپر ڈاکٹر علاٶالدین کا نام ہے ۔بلکہ یوں کہا جاٸے کہ علاٶ الدین ورسز اتر پردیش سرکار مقدمہ درج ہوا جو کہ آج بھی عدالت میں چل رہا ہے۔


ڈاکٹر ایس ایس اشرف نے اپیل کی کہ ایسے مرد مجاہد کو سی سی آٸ ایم میں پہنچانا چاہٸیے۔
امیدوار ڈاکٹر علاٶ الدین نے اپیل کی کہ یونانی کی ترقی اور اس کی بقا کے لٸیے ایک ووٹ دیکر مجھے فتح یاب کریں۔ان شإ اللہ کسی کو مایوسی نہیں ہوگی