Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, August 30, 2019

کیفیات ایکسپریس 18 ستمبر کو بنے گی ”علما ایکسپریس“۔۔۔۔۔بٹلہ ہاوس انکاونٹر کی جانچ کا مطالبہ لیکر وزیر اعلیٰ دہلی کے گھر کا گھیراٶ۔۔

اعظم گڑھ۔۔۔اتر پردیش۔۔صداٸے وقت/ بذریعہ عبدالرحیم صدیقی۔۔۔٣٠ اگست ٢٠١٩۔
===================
بٹلہ ہاوس فرضی انکاونٹر کی 11 ویں برسی پر ہر سال کی طرح امسال بھی راشٹریہ علمإ کونسل کے زیر اہتمام اعظم گڑھ و ملک کے انصاف پسند عوام مسمانوں پر اور خاص طور پر اعظم گڑھ پر لگے دہشت گردی کے داغ کو مٹانے ، شہید عاطف و ساجد کو انصاف دلانے نیز بٹلا ہاوس فرضی انکاونٹر کی جانچ کے مطالبے کو لے کر آٸندہ 19 ستمبر 2019 کو دہلی میں وزیر اعلیٰ اروند کیجری وال کے گھر کا گھیراٶ کر بٹلا ہاوس فرضی انکاونٹر کی ایس آٸی ٹی کے ذریعے جانچ کرانے و کٸی گٸے وعدے کا مطالبہ کیا جاٸے گا۔
واضح ہو کہ اعظم گڑھ سے چل کر دہلی جانے والی ٹرین نمبر 12225 کیفیات ایکسپریس 18 ستمبر کو ”علمإ ایکسپریس “ بنے گی اور ہزاروں کارکنان و عوام 19 ستمبر کو دہلی پہنچ کر احتجاجی مظاہرہ کریں گے۔
اس موقع پر راشٹریہ علمإ کونسل کے ترجمان نے عوام سے اپیل کی ہے وہ بڑی تعداد میں دہلی پہنچیں۔