Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, August 30, 2019

کالکاتا۔۔۔بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ پر ہجوم کا حملہ۔

کولکتہ-30 اگست/ صداٸے وقت/ بشکریہ/ اردو لیکس .
=========================
مغربی بنگال میں بی جے پی کے صدر اور رکن پارلیمنٹ دلیپ گھوش پر ہجوم نے حملہ کردیا ۔جمعہ کی صبح لیک ٹاؤن میں گھوش مارننگ واک میں مصروف تھے کہ اچانک ایک گروپ نے انھیں  گھیرے میں لے لیا اور ان کی پٹائی کردی ۔اس دوران بی جے پی کے کارکن فوری طور پر وہاں پہنچ گئے۔ اور گھوش کو بچا لیا ۔

بی جے پی لیڈرس کو شبہ ہے کہ دلیپ گھوش پر ترنمول کانگریس کے کارکنوں نے حملہ کیا ہے پولیس اس واقعہ کی  تفتیش شروع کردی ہے۔گھوش نے دو دن قبل مشرقی میدنا پور کا دورہ کرتے ہوئے بی جے پی کارکنوں سے کہا تھا کہ بی جے پی لیڈروں پر حملہ کرنے والوں کا حملہ سے جواب دیں ۔