Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, August 30, 2019

بریکنگ نیوز۔۔۔۔آسام میں این آرسی کی حتمی فہرست کی اشاعت کل(مورخہ ٣١ اگست کو) ۔ سکیورٹی کے انتظامات سخت۔

نٸی دہلی / ذراٸع /صداٸے وقت/مورخہ ٣٠ اگست ٢٠١٩
=========================
آسام میں این آر سی کی حتمی فہرست کی اشاعت کل ہے۔ فہرست کی اشاعت سے قبل آسام میں سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ گوہاٹی سمیت کئی اضلاع میں دفعہ144 نافذ کردی گئی ہے۔ مرکزنے سینٹرل آرمڈ پولیس فورسیز کی51 کمپنیاں روانہ کی ہیں۔اس درمیان، بی جےپی سمیت بڑی سیاسی جماعتوں نے بڑی تعداد معقول ہندوستانی شہریوں کے نام چھوٹنے کا اندیشہ ظاہر کیا ہے۔
آسام میں قومی شہریت رجسٹریعنی این آر سی کی تیاری کا عمل مکمل ہوگیا ہے۔ کل 31 اگست کو این آرسی کی فائنل لسٹ جاری کی جائے گی. اس کے بعد آسام میں رہنے والے 41 لاکھ افراد کی قسمت کا فیصلہ کیا جائے گا۔ این آر سی کے حوالے سے کشیدہ ماحول کے پیش نظر پوری ریاست میں ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ تاہم، مودی حکومت نے پہلے ہی یہ واضح کر دیا ہے کہ حتمی فہرست میں جن کا نام نہیں ہوگا۔انہیں حراستی مراکز میں نہیں بھیجا جائے
گا۔
ایسی صورتحال میں ان لوگوں کو ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ این آر سی میں ان تمام ہندوستانی شہریوں کے نام شامل ہوں گے جو 25 مارچ 1971 سے پہلے سے آسام میں مقیم ہیں۔
این آرسی فہرست کی اجرائی سے پہلے ہی آسام پولیس نے ریاست میں افواہوں اورالجھنوں کو پیدا کرنے والوں سے نمٹنے کے لئے ایکشن پلان بنایاہے۔ ریاستی پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ سماجی عناصر کی جانب سے جو افواہوں پھیلائی جارہی ہے ان پرتوجہ نہ دیں۔پولیس نے عوام کو الجھن کا شکار نہ کا مشورہ دیاہے۔ پولیس کا کہناہے کہ کسی بھی ناخوشگوارواقعات پرقابوپانے کے لیے ریاست کے حساس حصوں میں دفعہ 144 کو نافذ کردیاگیاہے۔ چیک پوسٹیں کا قیام بھی عمل میں لایا گیاہے۔لوگوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ این آر سی کی حتمی فہرست کی اجرائی کے دوران دوران صبرو تحمل کا مظاہرہ کریں اور امن قائم رکھیں۔