Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, August 30, 2019

سڑکوں سے ناجاٸز قبضہ ہٹایا گیا۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش۔ (صداٸے وقت نیوز)۔
=========================
مڑیاہوں قصبہ میں جمعہ کے روز ایس ڈی ایم چندشیکھر اور سی او اودھیش شکلا کی قیادت میں سڑکوں پر ناجائز قبضہ کر دکان لگائے لوگوں کے خلاف مہم چلایا گیا۔مہم قصبہ کے گاندھی چوراہے سے لیکر شیواجی ریلوے کراسنگ تک چلایا گیا جس میں قبضہ ہٹوانے کے ساتھ دکان اور ٹھیلہ والوں کو 
انتباہ دیا گیا۔

قصبہ میں ناجائز قبضہ کر سڑک پر دکان لگائے جانے سے اکثر گھنٹوں تک جام کی صورت بن جاتی ہے۔اس جام سے نجات دلانے کیلئے جمعہ کے روز ایس ڈی ایم چندر شیکھر اور سی او مڑیاہوں کی قیادت میں پولیس اور نگر پنچایت اہلکاروں نے ناجائزہ قبضہ ہٹانے کیلئے مہم چلایا۔مہم قصبہ کے گاندھی چوراہے سے شروع ہوا اور ریلوے کراسنگ کے قریب ختم ہوا۔اس دوران افسران نے سڑک پر دکان لگائے دکانداروں کا قبضہ ہٹانے کے ساتھ ٹھیلا لگا کر جام لگانے والوں کو سخت ہدایت دیا۔اس دوران افسران نے دکانداروں کو انتباہ دیا کہ سڑک پر قبضہ کر آمد رفت متاثر ہونے کی صورت میں ان کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔انھوں نے ٹھیلا دکانداروں کو مستقل کھڑے رہنے سے منع کرتے ہوئے طے مقام پر دکان لگانے کی ہدایت دی۔